خطبات مسرور (جلد 5۔ 2007ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 20 of 587

خطبات مسرور (جلد 5۔ 2007ء) — Page 20

خطبات مسرور جلد پنجم 20 خطبہ جمعہ 12 جنوری 2007 ء اس مسجد کا نام خدیجہ مسجد رکھا گیا ہے۔پس لجنہ ہمیشہ یادر کھے کہ یہ مبارک نام اس پاک خاتون کا ہے جو سب سے پہلے آنحضرت علی اللہ پر ایمان لائیں اور آپ پر اپنا سارا مال قربان کر دیا۔پس جہاں یہ مسجد احمدی عورت کو وسلم قربانی کے اعلیٰ معیار کی طرف توجہ دلانے والی بنی رہے وہاں دنیا سے بے رغبتی اور تقویٰ کے اعلیٰ معیار قائم کرنے کی طرف بھی ہر احمدی کو توجہ دلانے والی بنی رہے تا کہ ہماری آئندہ نسلیں بھی تقویٰ پر چلتے ہوئے ہر قسم کی قربانی کے اعلیٰ معیار قائم کرنے والی بنی رہیں، جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے مشن کو ہمیشہ آگے سے آگے بڑھانے والی ہوں۔مشرقی جرمنی میں یہ جو برلن میں مسجد بن رہی ہے، یہ ایک مسجد ہی نہیں بلکہ آئندہ نسلیں اور مساجد تعمیر کرنے والی بھی ہوں اور کرتی چلی جائیں اور ان کو آباد کرنے والی بھی ہوں اور خدائے واحد کے نام کو دنیا کے کونے کونے میں پھیلانے والی ہوں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے مقصد کو پورا کرنے والی ہوں اور اس میں مددگار بنیں۔اللہ تعالیٰ ہمیں وہ دن جلد دکھلائے جب ہم دنیا کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے جھنڈے تلے جمع کر کے خدائے واحد کے حضور جھکتا ہوا دیکھیں۔آمین ( مطبوعه الفضل انٹر نیشنل لندن مورخہ 2 تا 8 فروری 2007 ص 5 تا 8 )