خطبات مسرور (جلد 5۔ 2007ء) — Page 283
283 خطبہ جمعہ 06 جولائی 2007ء خطبات مسرور جلد پنجم (البقرة: 126) اور جب ہم نے اپنے گھر کولوگوں کے بار بار اکٹھا ہونے کی اور امن کی جگہ بنایا اور ابراہیم کے مقام میں سے نماز کی جگہ پکڑو اور ہم نے ابراہیم اور اسماعیل کو تاکید کی کہ تم دونوں میرے گھر کے طواف کرنے والوں اور اعتکاف بیٹھنے والوں اور رکوع کرنے والوں اور سجدہ کرنے والوں کے لئے خوب گھر کو پاک صاف بناؤ۔حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ اس لفظ آمنًا کی وضاحت کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ وَاذْ جَعَلْنَا الْبَيْتَ مَثَابَةً لِلنَّاسِ وَآمَنَّا کہ اَمْنَا ، یہ مقام امن والا ہوگا۔اس کے ایک معنے یہ ہیں یعنی اسے دوسروں سے ہمیشہ محفوظ رکھا جائے گا۔دوسرے معنے یہ ہیں کہ یہ مقام دوسروں کو امن دینے والا ہوگا اور چونکہ حقیقی امن اطمینان قلب سے حاصل ہوتا ہے۔اس لئے آمنا کے تیسرے معنے یہ بھی ہیں کہ اطمینان قلب بخشنے والا۔( تفسیر کبیر جلد 2 زیر آیت اذ جعلنا البيت مثابة للناس صفحہ نمبر 166) امن کے ذکر کے بعد اس آیت میں مَقَامِ ابراهمَ مُصَلَّی کا جو ذکر آیا ہے اس لئے کہ اے مسلمانو! یہ لوگوں کے امن کی ضمانت بھی ہے اور ابراہیمی قربانیوں اور عبادتوں میں اس کا امن چھپا ہوا ہے۔اس پر عمل کر کے ہی تم امن حاصل کر سکتے ہو۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اس کی وضاحت کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ تم اپنی نماز گاہ ابراہیم کے قدموں کی جگہ بناؤ۔یعنی کامل پیروی کرو تا نجات پاؤ۔پھر فرمایا یہ ابراہیم جو بھیجا گیا تم اپنی عبادتوں اور عقیدوں کو اس کی طرز پر بجالاؤ اور ہر ایک امر میں اس کے نمونہ پر اپنے تئیں بناؤ“۔پھر فرمایا کہ آیت وَاتَّخِذُوا مِنْ مَقَامِ ابرهِمَ مُصَلَّی اس طرف اشارہ کرتی ہے کہ جب امت محمدیہ میں بہت فرقے ہو جائیں گے تب آخر زمانہ میں ایک ابراہیم پیدا ہو گا اور ان سب فرقوں میں وہ فرقہ نجات پائے گا کہ اس ابراہیم کا پیرو ہو گا۔( اربعین نمبر 3، روحانی خزائن جلد نمبر 17 صفحہ 420-421) پس امن کی یہ ضمانت اس گھر سے منسوب ہونے والے کے لئے تب ہے جب عبادت کے بھی وہ رُخ ہوں گے جو اللہ تعالیٰ نے بتائے ہیں، جو اللہ تعالیٰ چاہتا ہے۔اور اللہ تعالیٰ اس زمانے میں کیا چاہتا ہے۔اللہ تعالیٰ ان کے ایمان کی تصدیق کرنے والا ہے اور ان کو امن دینے والا ہے جو آنحضرت ﷺ کے عاشق صادق کی پیروی کرنے والے ہیں۔پس احمدی کو چاہئے کہ اپنی دعاؤں میں اس امن والے گھر کو بھی ہمیشہ اس لحاظ سے پیش نظر رکھیں کہ اللہ تعالیٰ کا یہ پہلا گھر جو امن وسلامتی کا نشان ہے جس میں آج احمدی کو داخل ہونے کی اجازت نہیں ہے، احمدی کے لئے وہاں داخل ہونے میں امن کی کوئی ضمانت نہیں ہے جو اس ابراہیم کے پیرو ہیں جو سب سے زیادہ اس بات کا حقدار ہے کہ اس کے امن والے گھر میں داخل ہو، اللہ تعالیٰ ایسے سامان پیدا فرمائے کہ مسیح محمدی اور اس زمانے کے ابراہیم کے