خطبات مسرور (جلد 5۔ 2007ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 6 of 587

خطبات مسرور (جلد 5۔ 2007ء) — Page 6

خطبات مسرور جلد پنجم 6 خطبہ جمعہ 05 جنوری 2007 ء کہا ہے کہ تبلیغ کے مزید راستے کھلیں گے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے بھی فرمایا ہے کہ جماعت کو متعارف کروانا ہے ، اسلام کو متعارف کروانا ہے تو مسجدیں بناؤ۔پھر تبلیغ کے راستوں سے ان تثلیث کے شرک میں مبتلا لوگوں کو پتہ چلے گا کہ توحید کیا ہے اور صحیح مذہب کیا ہے۔ہر احمدی بیعت کرنے کے بعد ، حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو سیح و مہدی تسلیم کرنے کے بعد اس عہد بیعت کو پورا کرنے والا بھی کہلا سکتا ہے جب وہ تو حید کے قیام کے لئے بھر پور کوشش کرے کیونکہ یہی اس زمانے میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی آمد کا حقیقی مقصد ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں: ”میرا کام یہ ہے کہ آسمانی نشانوں کے ساتھ خدائی تو حید کو دنیا میں دوبارہ قائم کروں۔(ضمیمه رساله جهاد روحانی خزائن جلد 17 صفحه (29 اللہ تعالیٰ ہر احمدی کو توفیق دے۔جب آپ نیک نیتی سے اس مقصد کو سمجھتے ہوئے تو حید کے قیام کی کوشش کریں گے تو صرف حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی زندگی میں نشانات کا وعدہ نہیں تھا۔آپ کے دور کے لئے آپ کے زمانے کے لئے نشانات کا وعدہ ہے۔اور اس کی توحید کے قیام کے لئے آپ اپنی کوششوں سے جو کریں گے آپ اللہ تعالیٰ کی مدد اور نشانات دیکھتے چلے جائیں گے۔اللہ تعالیٰ ہر احمدی کو تو فیق دے کہ تقویٰ پر قائم رہتے ہوئے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی بعثت کے مقصد کو پورا کرنے والا ہو اور اگر ہم حقیقت میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی آمد کے مقصد کو سمجھیں گے تو اللہ تعالیٰ کے فضلوں کو حاصل کریں گے، انشاء اللہ، اور اللہ تعالیٰ کے انعامات کے وارث بنیں گے۔اللہ تعالیٰ ہمیں ان انعامات اور فضلوں کو حاصل کرنے کے لئے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی تعلیم کے مطابق زندگیاں گزارنے کی توفیق عطا فرمائے۔آپ فرماتے ہیں: تمہارا کام اب یہ ہونا چاہئے کہ دعاؤں اور استغفار اور عبادت الہی اور تزکیہ وتصفیہ نفس میں مشغول ہو جاؤ۔اس طرح اپنے تئیں مستحق بناؤ (اپنے آپ کو اس کا مستحق بناؤ) خدا تعالیٰ کی عنایات اور توجہات کا جن کا اس نے وعدہ فرمایا ہے۔(ملفوظات جلد 2 صفحه 212 جدید ایڈیشن مطبوعه ربوه ، الحكم جلد 6 نمبر 20 صفحه 5 ، 31 مئی 1902ء ) تو یہ اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود سے اپنے ماننے والوں کے لئے وعدہ فرمایا ہے۔یہ چیزیں اپنا ئیں گے تو اس کے مستحق ٹھہریں گے۔اور کوشش کریں اور ایک نئے جوش سے ایک نئے جذبے سے اس طرف توجہ کرتے ہوئے تبلیغی میدان میں بھی عبادتوں کے معیار میں بھی آگے بڑھتے چلے جائیں۔اللہ تعالیٰ سب کو اپنی زندگیوں میں پاک تبدیلیاں پیدا کرتے ہوئے حقیقی عبادت گزاروں میں سے بنائے اور اپنے انعامات کا وارث بنائے۔آمین ( مطبوعه الفضل انٹر نیشنل لندن مورخہ 26 جنوری تا یکم فروری 2007 ، ص 5 تا 8 )