خطبات مسرور (جلد 4۔ 2006ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 81 of 713

خطبات مسرور (جلد 4۔ 2006ء) — Page 81

خطبات مسرور جلد چہارم 81 خطبہ جمعہ 10 فروری 2006ء تو بہ میں نے بے ادبی اور گستاخی نہیں کی۔(مزید تفصیل کے لئے ملاحظہ فرمائیں روحانی خزائن جلد 18 نزول مسیح صفحہ 541 پیشگوئی نمبر 42) اور پھر بعد میں بھی اسلام کے خلاف کبھی نہیں بولا۔تو یہ تھا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی غیرت رکھنے والے شیر خدا کا رد عمل۔وہ للکارتے تھے ایسی حرکتیں کرنے والوں کو۔پھر ایک شخص لیکھر ام تھا جو آ نحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کوگالیاں نکالتا تھا۔اس کی اس دریدہ دہنی پر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اس کو باز رکھنے کی کوشش کی۔وہ باز نہ آیا۔آخر آپ نے دعا کی تو اللہ تعالیٰ نے اس کی درد ناک موت کی خبر دی۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اس بارے میں فرماتے ہیں کہ خدا تعالیٰ نے ایک اللہ اور رسول کے دشمن کے بارے میں جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو گالیاں نکالتا ہے اور نا پاک کلمے زبان پر لاتا ہے جس کا نام رام ہے مجھے وعدہ دیا اور میری دعاسنی اور جب میں نے اس پر بددعا کی کہ تو خدا نے مجھے بشارت دی کہ وہ 6 سال کے اندر ہلاک ہو جائے گا۔یہ ان کے لئے ایک نشان ہے جو بچے مذہب کو ڈھونڈتے ہیں۔(روحانی خزائن جلد 18 نزول امسیح صفحه 549) چنانچہ ایسا ہی ہوا اور وہ بڑی دردناک موت مرا۔یہی اسلوب ہمیں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے سکھائے کہ اس قسم کی حرکت کرنے والوں کو سمجھاؤ۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے محاسن بیان کرو، دنیا کو ان خوبصورت اور روشن پہلوؤں سے آگاہ کرو جو دنیا کی نظر سے چھپے ہوئے ہیں اور اللہ سے دعا کرو کہ یا تو اللہ تعالیٰ ان کو ان حرکتوں سے باز رکھے یا پھر خود ان کی پکڑ کرے۔اللہ تعالیٰ کی پکڑ کے اپنے طریقے ہیں وہ بہتر جانتا ہے کہ اس نے کس طریقے سے کس کو پکڑنا ہے۔پھر خلافت ثانیہ میں ایک انتہائی بے ہودہ کتاب ”رنگیلا رسول“ کے نام سے لکھی گئی۔پھر ایک رسالے ورتمان“ نے ایک بیہودہ مضمون شائع کیا جس پر مسلمانان ہند میں ایک جوش پیدا ہو گیا۔ہر طرف مسلمانوں میں ایک جوش تھا اور بڑا اسخت رد عمل تھا۔اس پر حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ خلیفہ اسیح الثانی نے مسلمانوں کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا کہ اے بھائیو! میں دردمند دل سے پھر کہتا ہوں کہ بہادر وہ نہیں جو لڑ پڑتا ہے۔وہ بزدل ہے کیونکہ وہ اپنے نفس سے دب گیا ہے۔اب یہ حدیث کے مطابق ہے غصہ کو دبانے والا اصل میں بہادر ہوتا kh5-030425