خطبات مسرور (جلد 4۔ 2006ء) — Page 593
خطبہ جمعہ یکم دسمبر 2006 ء 593 (48) خطبات مسرور جلد چهارم یا درکھیں جب اس زمانے کے پکارنے والے اور مسیح و مہدی کی آواز کو سنا ہے تو تمام دوسرے رتوں سے نجات حاصل کرتے ہوئے صرف اور صرف رب محمد صلی اللہ علیہ وسلم جورب العالمین ہے سامنے جھکنا ہوگا اور اس کی تسبیح کرتے ہوئے اور اس کی حمد کرتے ہوئے اپنی زندگیاں گزارنی ہوں گی فرمودہ مورخہ یکم دسمبر 2006 ء ( یکم فتح 1385 هش) مسجد بیت الفتوح ، لندن تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے درج ذیل آیت کی تلاوت فرمائی: قُلْ إِنِّي نُهِيْتُ أَنْ أَعْبُدَ الَّذِينَ تَدْعُونَ مِنْ دُونِ اللَّهِ لَمَّا جَاءَ نِيَ الْبَيِّنَتُ مِنْ رَّبِّي وَأُمِرْتُ أَنْ أَسْلِمَ لِرَبِّ الْعَلَمِيْنِ (المؤمن : 67) گزشتہ خطبے میں صفت رب کا ذکر کرتے ہوئے میں نے بعض آیات پیش کی تھیں جن میں اللہ تعالیٰ کے ان حکموں پر توجہ دلائی گئی تھی جن میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اے میرے بندو اگر اپنی بقا چاہتے ہو تو میری عبادت کی طرف توجہ کر دور نہ یاد رکھو کہ اپنے انجام کے تم خود ذمہ دار ہو گے۔اللہ فرماتا ہے کہ دیکھو میں تمہیں واضح طور پر بتا چکا ہوں کہ تمہارا خدا ایک واحد و یگانہ خدا ہے جو تمہارا رب ہے اور جو رَبَّنَا کی آواز پر دل کی گہرائیوں سے نکلی ہوئی تمہاری دعاؤں کو سنتا ہے۔پھر صرف ضرورت کے وقت لگائی ہوئی kh5-030425