خطبات مسرور (جلد 4۔ 2006ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 519 of 713

خطبات مسرور (جلد 4۔ 2006ء) — Page 519

خطبات مسرور جلد چهارم 519 خطبہ جمعہ 13 /اکتوبر 2006 ء سے متاثر ہو رہے ہوتے ہیں۔بعض دفعہ ماں باپ کی طرف سے بھی شکائتیں ہوتی ہیں۔بعض لوگ خود تو ماں باپ کی خدمت کر رہے ہوتے ہیں جو بڑی اچھی بات ہے، کرنی چاہئے۔لیکن اپنے بچوں کو اس طرح ان کی ماں کی خدمت کی طرف توجہ نہیں دلا رہے ہوتے جس کی وجہ سے پھر آئندہ نسل بگڑنے کا احتمال ہوتا ہے۔تو آپ بھی ماں باپ کی خدمت کریں اور بچوں کی بھی اس طرح تربیت کریں کہ وہ اپنی ماؤں کی خدمت کرنے والے ہوں۔اور بعض دفعہ جب ایک انسان بچوں کے سامنے اپنی بیوی سے بدسلوکی کر رہا ہو گا، اس کی بے عزتی کر رہا ہو گا تو عزت قائم نہیں رہ سکتی۔اس لئے ماؤں کی عزت قائم کروانے کے لئے اور بچوں کی تربیت کے لئے یہ انتہائی ضروری چیز ہے کہ اپنی بیویوں کی ، اپنے بچوں کی ماؤں کی عزت کریں۔اب میں بعض قرآنی دعا ئیں جن میں مخالفین کے خلاف اللہ تعالیٰ سے مدد مانگی گئی ہے پیش کرتا ہوں۔یہ دعائیں ہو سکتا ہے بعضوں کو یاد بھی ہوں لیکن بعض کو یاد نہیں ہوں گی۔لیکن جب میں یہ دعائیں پڑھوں تو آپ لوگ میرے ساتھ پڑھتے جائیں یا آمین کہتے جائیں۔اللہ تعالیٰ ہمیں مخالفین کے شر سے ہمیشہ محفوظ رکھے اور رحم فرمائے اور ہمیشہ اپنے پیار کی نظر ہم پر ڈالے، ثبات قدم عطا فرمائے۔بعض جگہ ایسے حالات پیدا ہو جاتے ہیں جو احمدیوں کے لئے برداشت سے باہر ہوتے ہیں تو کبھی کسی احمدی کے لئے کوئی ایسا موقع نہ آئے کہ جہاں وہ ٹھو کر کھانے والا ہو۔ہمیشہ ہم میں سے ہر ایک ان برکتوں کا وارث بنتا ر ہے جو اللہ تعالیٰ نے جماعت کے لئے مقدر کی ہیں۔ایک دعا ہے رَبِّ انْصُرْنِي بِمَا كَذَّبُونِ (المؤمنون: 27) اے میرے رب میری مدد کر کیونکہ انہوں نے مجھے جھٹلا دیا۔پھر رَبِّ ابْنِ لِي عِنْدَكَ بَيْتًا فِى الْجَنَّةِ وَ نَجِّنِي مِنْ فِرْعَوْنَ وَ عَمَلِهِ وَنَجِّنِي مِنَ الْقَوْمِ الظَّلِمِينَ (التحریم: 12) اے میرے رب میرے لئے اپنے حضور جنت میں ایک گھر بنادے اور مجھے فرعون سے اور اس کے عمل سے بچالے اور مجھے ان ظالم لوگوں سے نجات بخش۔یہ وہ دعا ہے جو فرعون کی بیوی نے کی تھی۔احمدیوں کے لئے تو بعض ملکوں میں بڑے شدید حالات ہیں۔کئی فرعون کھڑے ہوئے ہوئے ہیں۔پھر ایک دعا ہے رَبَّنَا افْتَحْ بَيْنَنَا وَ بَيْنَ قَوْمِنَا بِالْحَقِّ وَأَنْتَ خَيْرُ الْفَاتِحِيْنَ (الاعراف: 90) اے ہمارے رب ہمارے اور ہماری قوم کے درمیان حق کے ساتھ فیصلہ کر دے اور تو فیصلہ کرنے والوں میں سب سے بہتر ہے۔انِّى مَغْلُوبٌ فَانْتَصِرْ (سورۃ القمر : 11) میں یقیناً بہت مغلوب ہوں میری مدد کر۔فَافْتَحْ بَيْنِي وَبَيْنَهُمْ فَتْحًا وَ نَجِّنِي وَ مَنْ مَّعِيَ مِنَ الْمُؤْمِنِيْنَ (الشعراء: 119) پس میرے اور ان کے درمیان فیصلہ فرما، مجھے اور میرے ساتھ ایمان والوں کو نجات عطا فرما۔kh5-030425