خطبات مسرور (جلد 4۔ 2006ء) — Page 36
خطبات مسرور جلد چهارم 36 خطبہ جمعہ 13 جنوری 2006ء کے جذ بہ کاملہ سے چاہتے ہیں کہ سب کچھ یہاں تک کہ اپنے عیال کی زندگی بسر کرنے کی ضروری چیزیں بھی اسی راہ پر فدا کر دیں۔ان کی روح محبت کے جوش اور ہستی سے ان کی طاقت سے زیادہ قدم بڑھانے کی تعلیم دے رہی ہے۔اور ہر دم ہر آن خدمت میں لگے ہوئے ہیں“۔فتح اسلام۔روحانی خزائن جلد 3 صفحہ 35-37) حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ : ”اب میرے ساتھ بہت سی وہ جماعت ہے (حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے زمانے میں اللہ میاں نے وہ جماعت دکھا دی)۔فرمایا: ” اب میرے ساتھ بہت سی وہ جماعت ہے جنہوں نے خود دین کو دنیا پر مقدم رکھ کر اپنے تئیں درویش بنا دیا ہے اور اپنے وطنوں سے ہجرت کر کے اور اپنے قدیم دوستوں اور اقارب سے علیحدہ ہو کر ہمیشہ کے لئے میری ہمسائیگی میں آکر آباد ہوئے ہیں“۔( نزول مسیح۔روحانی خزائن جلد 18 صفحہ 585 ) پس یہ جو چند حالات میں نے بیان کئے ہیں کچھ ان بزرگوں کے خود بیان کردہ ہیں کچھ ان کے بارے میں دوسروں نے بیان کئے ہیں۔کچھ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے بیان فرمائے ہیں۔یہ تمام واقعات تاریخ میں اس لئے محفوظ کئے گئے ہیں کہ ہمیں توجہ دلاتے رہیں کہ تمہارے بزرگ اپنی اصلاح نفس کرتے رہے ہیں اور اس طرح انہوں نے یہ معیار حاصل کئے ہیں۔یا بیعت میں آنے کے بعد محبت و اخلاص کے اور وفا کے یہ معیار وہ دکھاتے رہے ہیں۔تم بھی اگر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی جماعت میں شامل ہونے کا دعوی کرتے ہو تو اپنے ان بزرگوں کے نقش قدم پر چلو تا کہ یہ آخرین کے اخلاص و وفا کا زمانہ تا قیامت چلتا رہے۔اور انشاء اللہ تعالیٰ یہ چلتا رہنا ہے کیونکہ اسی مسیح محمدی کے ذریعے اسلام کی شان و شوکت کو قائم رکنے کا وعدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے۔پس کہیں ہمارے اپنے عمل اس برکت سے ہمیں محروم نہ کر دیں، بے فیض نہ کر دیں۔پس قادیان کے رہنے والے بھی اور دنیا میں بسنے والے بھی تمام احمد یوں کو اس لحاظ سے ہر وقت اپنا محاسبہ کرتے رہنا چاہئے۔اللہ تعالیٰ سب کے ایمان و اخلاص و وفا میں ہمیشہ مضبوطی عطا فرما تا چلا جائے۔حضور انور نے خطبہ ثانیہ کے درمیان میں فرمایا : انشاء اللہ ایک دو دن تک قادیان سے اور تین چار دن تک بھارت سے روانگی ہو گی۔آپ لوگ بھی دعا کریں، دنیا میں باقی جگہ بھی احمدی دعا کریں، اللہ تعالیٰ خیر و عافیت سے یہ سفر گزارے اور قادیان میں رہنے کے دوران یہ برکات جو ہم نے حاصل کی ہیں اور جو اللہ تعالیٰ کے فضل ہم نے دیکھے ہیں، اللہ تعالیٰ ہمیشہ ان کو جاری رکھے۔kh5-030425