خطبات مسرور (جلد 4۔ 2006ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 276 of 713

خطبات مسرور (جلد 4۔ 2006ء) — Page 276

خطبات مسرور جلد چہارم 276 خطبہ جمعہ 02 جون 2006ء پس ہر احمدی کو بھی چاہئے کہ یہ پیغام بڑے زور سے دنیا کو پہنچائیں ، خاص طور پر اسلامی دنیا کو پہنچا ئیں۔جن حالات کا نقشہ حضرت مسیح موعود الصلوۃ والسلام نے کھینچا ہے بعینہ وہی حالات ہم دیکھ رہے ہیں۔ہر طرف سے مختلف طریقوں سے دجل سے کام لے کر بھی اور طاقت کے استعمال سے بھی مسلمانوں کو ذلیل ورسوا کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں، اپنی شرائط پر ان سے معاہدے کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔پس یہ زمانہ تقاضا کرتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی مدد آئے اور وہ اس کی سنت کے مطابق اس کے خاص بندوں کے آنے سے ہی آتی ہے۔آج یہ دعویٰ بھی موجود ہے۔مسلمانوں کو بھی اس پر سوچنا چاہئے بجائے اس کے کہ مسلمان ممالک مسیح محمدی کی مخالفت میں کھڑے ہو کر اس کے ماننے والوں پر ظلم ڈھائیں ، اس کے ہاتھ مضبوط کریں تا کہ اسلام کو غلبہ حاصل ہو۔اللہ تعالیٰ سب کو عقل دے اور مسلمان امت پھر اللہ تعالیٰ کے وعدے کے مطابق، اللہ تعالیٰ کی نصرت حاصل کرنے والی ہو جس کا نقشہ قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ نے یوں کھینچا ہے۔فرمایا کہ وَاذْكُرُوا إِذْ أَنْتُمْ قَلِيْلٌ مُّسْتَضْعَفُوْنَ فِي الْأَرْضِ تَخَافُوْنَ اَنْ يَّتَخَطَّفَكُمُ النَّاسُ فَا وَكُمْ وَأَيَّدَكُمْ بِنَصْرِهِ وَرَزَقَكُمْ مِّنَ الطَّيِّبَتِ لَعَلَّكُمْ تَشْكُرُوْنَ ﴾ (الانفال : 27)۔اور یاد کرو جب تم بہت قلیل تھے اور زمین میں کمزور شمار کئے جاتے تھے اور ڈرا کرتے تھے کہ کہیں لوگ تمہیں اچک نہ لے جائیں تو اس نے تمہیں پناہ دی اور اپنی نصرت سے تمہاری تائید کی اور تمہیں پاکیزہ چیزوں میں سے رزق دیا تا کہ تم شکر گزار بنو۔پس یہ شکر گزاری اسی وقت ہو سکتی ہے اور ہم ان نعمتوں کے وارث تبھی ہو سکتے ہیں ، پہلوں سے تبھی مل سکتے ہیں، یہ نظارے تبھی نظر آئیں گے جب اللہ تعالیٰ کی مدد آئے گی اور اللہ تعالیٰ کی مد د تب نظر آئے گی جب مسیح محمدی کے ہاتھ مضبوط کریں گے۔اللہ تعالیٰ مسلمانوں کو بھی عقل دے، سمجھ دے اور ہمیں بھی اپنی ذمہ داریاں نبھانے کی توفیق دے۔ہر احمدی کو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی تعلیم پر عمل کرنے کی توفیق دے تا کہ اللہ تعالیٰ کی مدد کے نظارے ہم ہمیشہ ہرلمحہ اور ہر آن دیکھتے چلے جائیں۔یہ مضمون انشاء اللہ آگے بھی چلے گا۔حضور انور نے خطبہ ثانیہ کے درمیان فرمایا : کل انشاء اللہ تعالیٰ میں نے یورپ کے سفر پر جانا ہے، اجتماعات اور جلسہ وغیرہ دو تین ملکوں جرمنی، ہالینڈ، بلجیم میں ہیں۔دعا کریں اللہ تعالیٰ اپنی مدد اور نصرت فرماتا رہے۔اور ہر لحاظ سے یہ سفر بابرکت ہو۔اور جس مقصد کے لئے یہ سفر اختیار کیا جا رہا ہے اللہ تعالیٰ ہر آن اپنی مدد اور نصرت کے نظارے ہمیں دکھاتا رہے۔kh5-030425