خطبات مسرور (جلد 4۔ 2006ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 32 of 713

خطبات مسرور (جلد 4۔ 2006ء) — Page 32

خطبات مسرور جلد چهارم 32 خطبہ جمعہ 13 / جنوری 2006 ء اور منگتو دیکھتا گیا۔محویت کے عالم میں نماز اس قدر لمبی ہوئی کہ منگتو تھک کر سو گیا اور میں نماز میں مشغول رہا۔پس یہ نماز براہین نے پڑھائی کہ بعد ازاں اب تک میں نے نماز نہیں چھوڑی۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا یہ معجزہ بیان کرنے کے لئے مذکورہ بالا طوطیہ تمہید میں نے باندھا تھا۔عین جوانی میں بحالت ناکتخدا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے یہ ایمان جو ثریا سے شاید اوپر ہی گیا ہوا تھا اتار کر میرے دل میں داخل کیا۔اور مسلماں را مسلماں باز کردن کا مصداق بنایا۔جس رات میں بحالت کفر داخل ہوا تھا اس کی صبح مجھ پر بحالت اسلام ہوئی۔( رجسٹر روایات صحابہ نمبر 7 صفحہ 46-47) پس حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتابیں پڑھنا بھی ایک انقلاب پیدا کرنے والی چیز ہے۔احباب جماعت کو اس طرف بھی توجہ دینی چاہئے۔حضرت مولوی ابراہیم صاحب بقا پوری کی روایت ہے کہ حضرت شیخ یعقوب علی صاحب عرفانی میرے بچپن کے دوست تھے۔میں ان کو ملنے کے لئے ان کے ہاں گیا۔راستے میں میں نے دولڑکوں کو آپس میں جھگڑتے ہوئے دیکھا۔میری حیرانی کی کوئی حد نہ رہی جب میں نے یہ دیکھا کہ دونوں قرآن کریم کی ایک آیت کے معنی پر بحث کر رہے ہیں۔مجھ کو ایسا معلوم ہوتا تھا کہ گویا ان کے دلوں میں قرآن کریم کی محبت رچادی گئی ہے۔(رجسٹر روایات صحابہ نمبر 8 صفحہ 11) یہ محبت ہے جو ہر احمدی کے دل میں پیدا ہونی چاہئے۔اور یہ انقلاب ہے جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اس زمانہ میں پیدا کیا اور جس کو جاری رہنا چاہئے۔نشی اروڑے خان صاحب کی نوکری میں دیانت داری کے بارہ میں واقعہ ہے۔ایک دفعہ کسی نے ہنس کر کہا: بابا کبھی رشوت تو نہیں لی تھی ؟ منشی صاحب پر ایک خاص قسم کی سنجیدگی جو جوش صداقت سے مغلوب تھی طاری ہوئی اور سائل کی طرف دیکھ کر فرمایا کہ میں نے جب تک نوکری کی اور جس طرح اپنے فرض کو ادا کیا ہے اور جس دیانت سے کیا ہے اور جو فیصلے کئے ہیں اور جس صداقت اور ایمانداری کے ساتھ کئے ہیں اور پھر جس طرح ہر قسم کی نجاستوں سے اپنے دامن کو بچایا ہے سب باتیں ایسی ہیں کہ اگر ان سب کو سامنے رکھ کر میں اپنے خدا سے دعا کروں تو ایک تیرانداز کا تیر خطا کر سکتا ہے لیکن میری وہ دعا ہر گز خطا نہیں کر سکتی۔( بحوالہ روزنامہ الفضل 22 ستمبر 2003 ء دیکھیں کتنا خدا پر ایمان اور یقین تھا۔حضرت شیخ محمد اسماعیل صاحب ولد شیخ مسیتا صاحب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی قوت قدسی کے بارہ میں روایت کرتے ہیں کہ حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اپنے دوستوں kh5-030425