خطبات مسرور (جلد 4۔ 2006ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 313 of 713

خطبات مسرور (جلد 4۔ 2006ء) — Page 313

خطبہ جمعہ 23 / جون 2006 ء 313 (26) خطبات مسرور جلد چہارم اللہ تعالیٰ کی صفت ناصر اور نصیر سیرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی روشنی میں اللہ تعالیٰ کا حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے ہر قدم پر تائید و نصرت کا سلوک اس کے عشق کی وجہ سے ہے جو آپ کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات سے تھا فرمودہ مورخہ 30 / جون 2006 ء (30 را حسان 1385 ھش ) مسجد بیت الفتوح ، لندن تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے درج ذیل آیات کی تلاوت فرمائی: وَاللَّهُ أَعْلَمُ بِاَعْدَآئِكُمْ۔وَكَفَى بِاللَّهِ وَلِيًّا وَّكَفَى بِاللَّهِ نَصِيرًا﴾ (النساء: 46) آج اللہ تعالیٰ کی تائید و نصرت کے حوالے سے اللہ تعالیٰ نے اس زمانے میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ساتھ ہر قدم پر جو سلوک فرمایا ہے اس کی چند جھلکیاں دکھانے کی کوشش کروں گا۔اللہ تعالیٰ کا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے ہر قدم پر تائید ونصرت کا سلوک نظر آتا ہے اور یہ سب اس سے عشق کی وجہ سے ہے جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات سے تھا۔آپ فرماتے ہیں: kh5-030425