خطبات مسرور (جلد 4۔ 2006ء) — Page 266
خطبات مسرور جلد چهارم 266 خطبہ جمعہ 26 رمئی 2006ء چھوڑ دو اور ان کو اپنایار، دوست مت بناؤ اور خدا سے ڈرو اور بچوں کے ساتھ رہو۔اور ایک جگہ فرماتا ہے کہ جب تو کوئی کلام کرے تو تیری کلام محض صدق ہو، ٹھٹھے کے طور پر بھی اس میں جھوٹ نہ ہو“۔( نور القرآن ، روحانی خزائن جلد 9 صفحہ 408 ) کبھی مذاق کے طور پر بھی جھوٹ نہ ہو۔پس یہ جو الزام تراشیاں کرنے والے لوگ ہوتے ہیں۔ان کو بھی اپنے اندر تبدیلی پیدا کرنی چاہئے۔اپنے ایمان کی بھی حفاظت کریں اور دوسروں کے ایمان کی بھی۔ان کو ابتلاء میں ڈال کر ان کو ٹھوکر سے بچائیں اور اس جھوٹ کی وجہ سے شیطانوں کو اپنے اوپر نازل ہونے سے بچائیں۔اللہ تعالیٰ ہر احمدی کو اس بات کو سمجھنے کی تو فیق عطا فرمائے اور اپنے ایمان کی حفاظت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین kh5-030425