خطبات مسرور (جلد 4۔ 2006ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 315 of 713

خطبات مسرور (جلد 4۔ 2006ء) — Page 315

خطبات مسرور جلد چہارم 315 خطبہ جمعہ 23 / جون 2006 ء آج احمدیوں کا فرض ہے کہ دنیا کو بتائیں کہ ہمارے ساتھ آ جاؤ کہ اسی میں خیر ہے اب اسلام کی ترقی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ساتھ جڑنے سے ہی وابستہ ہے۔اب دنیا کی بقا اس مسیح و مہدی کے ساتھ وابستہ ہے۔اللہ تعالیٰ نے اپنے اس مسیح و مہدی سے اپنی نصرت کا وعدہ فرمایا ہے۔اس بارہ میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں۔کچھ الہامی فقرات بھی ہیں کہ : بخرام کہ وقت تو نزدیک رسید و پائے محمد یاں بر منار بلند تر محکم افتاد براہین احمدیہ حصہ چہارم روحانی خزائن جلد 1 صفحہ 623 بقیہ حاشیه در حاشیہ نمبر 3) اس کا مطلب یہ ہے کہ اب ظہور کر اور نکل کہ تیرا وقت نزدیک آ گیا اور اب وہ وقت آ رہا ہے کہ محمدی گڑھے میں سے نکال لئے جاویں گے اور ایک بلند اور مضبوط مینار پر ان کا قدم پڑے گا۔نزول مسیح روحانی خزائن جلد 18 صفحہ 511 پیشگوئی 14) پھر آگے فرمایا: 'پاک محمد مصطفی نبیوں کا سردار۔خدا تیرے سب کام درست کر دے گا اور تیری ساری مرادیں تجھے دے گا۔رب الافواج اس طرف توجہ کرے گا۔اس نشان کا مدعا یہ ہے کہ قرآن شریف خدا کی کتاب اور میرے منہ کی باتیں ہیں۔جناب الہی کے احسانات کا دروازہ کھلا ہے اور اس کی پاک رحمتیں اس طرف متوجہ ہیں۔وہ دن آتے ہیں کہ خدا تمہاری مدد کرے گا۔وہ خدا جو ذوالجلال اور زمین اور آسمان کا پیدا کرنے والا ہے۔تمہاری مدد کرے گا۔یہ انگریزی کا الہام ہے کہ دی ڈیز نشل کم وہن گا ڈشیل ہیلپ یوگلوری بی ٹو دس لارڈ "The days shall come when God shall help you"۔اور پھر آگے ہے کہ The Glory be to this Lord God maker of earth and heaven۔حق آیا اور باطل بھاگ گیا اور باطل نے ایک دن بھا گنا ہی تھا“۔براہین احمدیہ حصہ چہارم روحانی خزائن جلد 1 صفحہ 623 بقیہ حاشیہ در حاشیہ نمبر 3) فرماتے ہیں کہ : ہر ایک برکت ( جو تجھے کولی ہے ) وہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے ملی ہے۔وہ انسان بڑی برکت والے ہیں جن کی برکتیں کبھی اور کسی زمانے میں منقطع نہیں ہوں گی۔ایک وہ یعنی حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم جس کی طرف سے اور جس کے فیضان سے یہ تمام برکتیں تجھ پر اتاری گئی ہیں۔اور دوسرا وہ انسان جس پر یہ ساری برکتیں نازل ہوئیں“۔فرماتے ہیں: ” ( یعنی یہ عاجز ، یعنی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام " کہہ اگر میں نے افترا kh5-030425