خطبات مسرور (جلد 4۔ 2006ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 98 of 713

خطبات مسرور (جلد 4۔ 2006ء) — Page 98

98 خطبہ جمعہ 17 فروری 2006ء خطبات مسرور جلد چهارم ہے یا اس وعدے کے مطابق کہ ﴿وَكَانَ حَقًّا عَلَيْنَا نَصْرُ الْمُؤْمِنِينَ ﴾ (الروم :48) اور ہم نے مومنوں کی مدد کرنا اپنے پر فرض ٹھہرالیا ہے، مدد کی ہے اور جماعت کی مدد کرتا چلا جارہا ہے۔ایک آواز جو ایک چھوٹی سی بستی سے اٹھی تھی آج پوری شان کے ساتھ دنیا کے کونے کونے میں پھیلی ہوئی ہے۔آج 181 ممالک میں جماعت احمدیہ قائم ہے۔آج حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ماننے والے یورپ میں بھی ، امریکہ میں بھی اور افریقہ کے دور دراز جنگلوں میں بھی اور پیتے ہوئے صحراؤں میں بھی اور جزائر میں بھی موجود ہیں۔تو کیا یہ تمام تائیدات الہی آپ کی صداقت پر یقین کرنے کے لئے کافی نہیں ہیں۔اگر یہ شخص جھوٹا ہوتا تو پھراللہ تعالیٰ نے اپنے قانون کے مطابق اس کی پکڑ کیوں نہیں کی۔کیوں اپنی طرف الہامات منسوب کرنے کی وجہ سے اسے تباہ و برباد نہ کر دیا۔پس سوچنے کا مقام ہے۔سوچو اور عقل سے کام لو۔مسلمانوں کو میں یہ کہتا ہوں، کیوں اپنی دنیا و آخرت خراب کر رہے ہو۔ایک جھوٹے کا حال تو یہ ہے کہ پچھلے دنوں پاکستان میں کسی نے مہدی ہونے کا دعویٰ کیا تو تھوڑی سی آپس میں فائرنگ کے بعد انہوں نے اس کو گرفتار کر لیا اور اب جیل میں ڈالا ہوا ہے۔تو یہ انجام تو فوراً ان کے سامنے آ گیا۔اس سے پہلے بھی کئی ہوچکے ہیں۔بہر حال، پھر آپ کی صداقت کی ایک آسمانی شہادت بھی ہے جس کا پہلے بھی میں نے ذکر کیا تھا۔یعنی چاند اور سورج کا گرہن لگنا۔یہ ایک ایسا نشان ہے جس میں کسی انسانی کوشش کا عمل دخل نہیں ہو سکتا۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے آج سے 1400 سال پہلے جس طرح معین رنگ میں پیشگوئی کی تھی اور ہمیں بتایا تھا اس طرح معین طور پر اس زمانے میں بھی جبکہ سائنس نے ترقی کر لی ہے اتنے رستے بلکہ قریب کے رستے کی بھی پیشگوئی نہیں کی جاسکتی کہ رمضان کا مہینہ ہوگا فلاں تاریخ کو سورج کو گرہن لگے گا اور فلاں تاریخ کو چاند کو گرہن لگے گا۔حدیث میں آتا ہے۔اِنَّ لِمَهْدِينَا ايَتَيْنِ لَمْ تَكُوْنَا مُنْذُ خَلْقِ السَّمَوَاتِ وَالْأَرْضِ يَنْكَسِفُ الْقَمَرُ لاَ وَّلِ لَيْلَةٍ مِنْ رَمَضَانَ وَتَنْكَسِفُ الشَّمْسُ فِي النِّصْفِ مِنْهُ ( سنن دار قطنی کتاب العیدین باب صفة صلواة الخسوف والكسوف وهيئتهما صفحه 51 جلد 1 جزء ثانی حدیث : 1777) | یعنی ہمارے مہدی کی صداقت کے لئے دو ہی نشان ہیں اور یہ صداقت کے دونوں نشان کسی کے لئے جب سے دنیا بنی ہے کبھی ظاہر نہیں ہوئے۔رمضان میں چاند گرہن کی راتوں میں سے پہلی رات چاند کو اور سورج گرہن کے دنوں میں سے درمیانے دن سورج کو گرہن لگے گا۔چنانچہ یہ گرہن 1894ء میں لگا اور 13-14-15 تاریخوں میں سے 13 تاریخ کو رمضان کے مہینے میں kh5-030425