خطبات مسرور (جلد 4۔ 2006ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 75 of 713

خطبات مسرور (جلد 4۔ 2006ء) — Page 75

خطبہ جمعہ 10 فروری 2006ء 75 6 خطبات مسرور جلد چهارم ڈنمارک اور مغرب کے بعض ممالک کے اخبارات میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں انتہائی غلیظ اور مسلمانوں کے جذبات کو انگیخت کر نیوالے کارٹونوں پر رنج وغم اور مذمت کا اظہار ہمارا رد عمل ہمیشہ ایسا ہوتا ہے اور ہونا چاہئے جس سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیم اور اُسوہ نکھر کر سامنے آئے احمد یوں کو صحافت کا شعبہ اپنانے کی تحریک فرمودہ مؤرخہ 10 فروری 2006ء (10 تبلیغ 1385 هش) بمقام مسجد بیت الفتوح لندن تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے درج ذیل آیت قرآنی کی تلاوت فرمائی: وَمَا اَرْسَلْنَاكَ إِلَّا رَحْمَةً لِلْعَلَمِيْنَ﴾ (الانبياء : 108) إنَّ اللهَ وَمَلَئِكَتَهُ يُصَلُّوْنَ عَلَى النَّبِيِّ۔يَأَيُّهَا الَّذِيْنَ آمَنُوْا صَلُّوْا عَلَيْهِ وَسَلِمُوْا تَسْلِيمًا إِنَّ الَّذِيْنَ يُؤْذُونَ اللهَ وَرَسُوْلَهُ لَعَنَهُمُ اللهُ فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ وَأَعَدَّلَهُمْ عَذَابًا مهينا (الاحزاب : 57-58) kh5-030425