خطبات مسرور (جلد 4۔ 2006ء) — Page 618
خطبات مسرور جلد چهارم 618 خطبہ جمعہ 08/دسمبر 2006ء ہوا۔اصل یہ ہے کہ سب بھلائیاں اسی کی طرف سے ہیں اور وہی ہے کہ جو تمام بدیوں کو دور کرتا ہے۔پھر فرماتا ہے الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِيْن (الفاتحہ: 2) سب تعریفیں اللہ تعالیٰ کے لئے ہیں اور تمام پرورشیں ، تمام جہان پر اسی کی ہیں“۔(البدرنمبر 24 جلد 2صفحه 186۔مورخه 3 جولائی 1903 ملفوظات جلد سوم صفحہ 349 جدید ایڈیشن مطبوعہ ربوہ) آخر پر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک دُعا پڑھتا ہوں جس کا ذکر حدیث میں یوں ملتا ہے۔حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کرب کے وقت میں یہ دعا کیا کرتے تھے کہ کوئی معبود نہیں سوائے اللہ کے جو سب سے بڑا اور بردبار ہے، کوئی معبود نہیں سوائے اللہ کے جو عرش عظیم کا رب ہے، کوئی معبود نہیں سوائے اللہ کے جو آسمانوں اور زمین کو پالنے والا ہے اور عرش کریم کا ربّ ہے۔(بخاری کتاب الدعوات باب الدعاء عند الكرب ) اصل میں تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا اوڑھنا بچھونا اللہ تعالیٰ کی ذات اور رب العالمین کے سامنے جھکنا ہی تھا۔ہوسکتا ہے کہ روایت کرنے والے نے بعض خاص حالات میں زیادہ شدت سے آپ کو کسی وقت یہ دعا کرتے دیکھا ہو اور اس کا اظہار ہوا ہو۔تو بہر حال یہ ایک جامع دعا ہے جو ہمیشہ ہمارے پیش نظر رہنی چاہئے۔اللہ تعالیٰ ہمیں اپنے رب کی صحیح پہچان کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔kh5-030425