خطبات مسرور (جلد 4۔ 2006ء) — Page 546
546 خطبات مسرور جلد چهارم خطبہ جمعہ 27 /اکتوبر 2006 ء اور رزق کے دروازے کھول دے۔اے اللہ میں تجھ سے ایسی دائمی نعمتیں مانگتا ہوں جو کبھی زائل نہ ہوں، ختم نہ ہوں۔اے اللہ میں تجھ سے غربت وافلاس کے زمانہ کے لئے نعمتوں کا تقاضا کرتا ہوں اور خوف کے وقت امن کا طالب ہوں۔اے اللہ جو کچھ تو نے ہمیں عطا کیا اس کے شر سے اور جو تو نے نہیں دیا اس کے شر سے بھی تیری پناہ چاہتا ہوں۔اے اللہ ایمان ہمیں محبوب کر دے اور ہمارے دلوں میں پیدا کر دے اور ہمیں ہدایت یافتہ لوگوں میں سے بنا۔اے اللہ ہمیں مسلمان ہونے کی حالت میں وفات دے، مسلمان ہونے کی حالت میں زندہ رکھ اور صالحین میں شامل کر دے۔ہمیں رسوا نہ کرنا، نہ ہی کسی فتنے میں ڈالنا۔اے اللہ ان کا فروں کو خود ہلاک کر جو تیرے رسولوں کو جھٹلاتے اور تیری راہ سے روکتے ہیں۔ان پر تختی اور عذاب نازل کر۔اے اللہ ان کا فروں کو بھی ہلاک کر جن کو کتاب دی گئی کہ یہ رسول حق ہے۔(مسند احمد بن حنبل، مسند المكيين پھر حضرت عباس کی روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم دعا کیا کرتے تھے۔اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں۔وہ عظمت والا اور بردبار ہے۔اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں وہ عرش عظیم کا رب ہے۔اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں وہ آسمانوں اور زمین اور عرش بریں کا رب ہے۔(بخارى كتاب الدعوات باب الدعاء عند الكرب۔حديث نمبر (6346 | حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی بھی چند دعائیں ہیں۔ایک دُعا تو آپ کو پڑھنے کی تلقین کی گئی اور آپ کو الہانا سکھائی گئی۔رَبِّ كُلُّ شَيْءٍ خَادِمُكَ رَبِّ فَاحْفَظْنِي وَانْصُرْنِي وَارْحَمْنِی۔اے میرے خدا ہر ایک چیز تیری خادم ہے۔اے میرے خدا شریر کی شرارت سے مجھے نگہ رکھ اور میری مدد کر اور مجھ پر رحم کر۔(حقیقۃ الوحی۔روحانی خزائن جلد 22 صفحہ 101) پھر آپ کو ایک دعا سکھائی گئی۔رَبَّنَا افْتَحْ بَيْنَنَا وَبَيْنَهُمْ۔اے خدا ہم میں اور ہمارے دشمنوں میں فیصلہ کر۔( تذکرہ صفحہ 701 ایڈیشن سوم 1969ء) اور اے ازلی ابدی خدا بیٹریوں کو پکڑ کے آاے ازلی ابدی خدا میری مدد کے لئے آ۔رَبِّ اِنی مَغْلُوبٌ فَانْتَصِرْ وَسَحِقْهُمْ تَسْحِيقًا۔۔۔اے میرے خدا میں مغلوب ہوں میرا انتظام دشمنوں سے (حقیقۃ الوحی، روحانی خزائن جلد 22 صفحہ 107) لے۔پس ان کو پیس ڈال۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں :- تم کو چاہئے کہ راتوں کو اٹھ اٹھ کر دعائیں مانگو۔اور اس کے فضل کو طلب کرو۔ہر ایک نماز میں دعا کے لئے کئی مواقع ہیں۔رکوع، قیام، قعدہ ،سجدہ وغیرہ۔پھر آٹھ پہروں میں پانچ مرتبہ نماز پڑھی جاتی ہے۔فجر ، ظہر ، عصر ، شام اور عشاء۔ان پر ترقی کر کے اشراق اور تہجد کی نمازیں ہیں۔یہ سب دعا ہی کے ( ملفوظات جلد اول صفحہ 234 جدید ایڈیشن مطبوعہ ربوہ ) لئے مواقع ہیں“۔kh5-030425