خطبات مسرور (جلد 4۔ 2006ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 543 of 713

خطبات مسرور (جلد 4۔ 2006ء) — Page 543

خطبات مسرور جلد چهارم 543 خطبہ جمعہ 27 /اکتوبر 2006ء ہی اندر اسلام کی جڑیں کھوکھلی کرنے پر تلے ہوئے ہیں اور جن کو حکومتیں اپنے مقاصد میں استعمال کرنا چاہتی ہیں۔لیکن پھر دیکھیں ، ان دور بیٹھے ہوئے احمدیوں پر بھی آفرین ہے اور ان کے اخلاص اور وفا اور ایمانی حالت کو دیکھ کر رشک آتا ہے جن میں سے بہت ساروں نے کسی خلیفہ سے ملاقات نہیں کی ،سوائے اس کے کہ اب ایم ٹی اے کے ذریعہ خلیفہ وقت کی آواز پہنچنے لگ گئی ہے، جنہوں نے ان تمام تکلیفوں کی پرواہ نہ کرتے ہوئے جو انہیں دی گئیں مسیح اور مہدی کے ہاتھ پر کئے ہوئے وعدہ کو پورا کر دکھایا اوران کے پائے ثبات میں لغزش نہ آئی۔سری لنکا میں بھی آجکل ایک ملاں جس کے صوبائی حکومت سے کچھ تعلقات ہیں، اس تک پہنچ ہے اور جو پاکستان سے ٹرینینگ لے کر آیا ہے، احمدیوں پر حملے کروا رہا ہے۔اور یہ حملے کرائے کے بدمعاشوں کے ذریعہ کروائے جارہے ہیں۔بہت ساری مقامی آبادی اس سے تقریبالا تعلق ہے۔باہر سے غنڈے لا کر احمد یوں پر حملے کروا کر اسلام کی خدمت کی جارہی ہے کہ رمضان کے مہینے میں احمدیوں کو شہید کرو تو ثواب ہوگا۔پھر جیسا کہ میں نے کہا آجکل بلغاریہ میں بھی حالات بگڑے ہیں۔جماعت کے خلاف حکومتی سطح پر ایک مہم چل رہی ہے۔میرا خیال ہے اس ملک میں بھی ہے کوئی تیرہ چودہ فیصد مسلمانوں کی آبادی ہے۔یقینا تیل کے ڈالر حاصل کرنے والا کوئی ملاں اپنی جیبیں بھرنے کیلئے حکومت کو غلط راستے پر ڈال رہا ہے۔ہائی کورٹ میں کیس ہے لیکن ان ملکوں کی ہائی کورٹ کا بھی وہی حال ہے جو ہمارے بعض ملکوں میں ہوتا ہے۔اللہ تعالیٰ ان لوگوں کو انصاف کرنے اور صحیح فیصلے کرنے کی توفیق دے جو اگر انصاف کے ساتھ ہو تو یقیناً جماعت کے حق میں ہوگا۔یہاں کی جماعت گو کہ نئی جماعت ہے لیکن اخلاص و وفا میں اتنی بڑھ گئی ہے کہ حیرت ہوتی ہے۔ملاقات میں ان پر بہت زیادہ جذباتی کیفیت طاری ہو جاتی ہے۔جرمنی جلسہ پر ان کے مختلف گروہ بدل بدل کے آتے رہتے ہیں، تو اکثر ان سے وہاں ملاقات ہو جاتی ہے۔عجیب ان کی جذباتی کیفیت ہوتی ہے۔ان کے لئے بھی تمام دنیا کی جماعتوں سے دعا کرنے کی درخواست ہے۔اللہ تعالیٰ ان کے ایمان اور یقین میں مزید بہتری پیدا کرے، ترقی کرتے چلے جائیں اور اللہ تعالیٰ ان کو ہر امتحان اور ابتلاء سے کامیابی سے گزار دے۔لیکن ان سب کو میں کہتا ہوں اور پہلے بھی یہ کہہ چکا ہوں کہ اللہ کے آگے جھکو، اللہ کے آگے جھکو، اللہ کے آگے جھکو۔یہ عارضی امتحان ہیں جو گزرجائیں گے۔اس قادر مطلق کا ہاتھ ہم پر ہے۔اللہ تعالیٰ سے اس کا رحم ما نگتے ہوئے اس امتحان کو دعاؤں کے ذریعہ ہلکا کرنے کی کوشش کرو۔دعائیں کریں اور دعائیں کریں اور پھر دعائیں کریں۔اللہ تعالیٰ کے دشمنوں کی پکڑ کے نظارے ہم نے پہلے بھی اس دنیا میں دیکھے ہیں، کچھ کا میں ذکر کر آیا ہوں۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ مومن کو تنگ کرنے والوں اور ان کو تکلیفیں دینے والوں کو میں اگلے جہان میں بھی پکڑوں گا۔وہ اس وقت اپنی بد بختی کی وجہ سے سزا پر چلا ئیں گے تو ان کی کوئی بات نہیں سنی جائے گی۔اس وقت ان کی چلا ہٹ اور معافیاں کسی کام نہیں آئیں گی۔لیکن اللہ تعالیٰ نے اپنے مومن بندوں کے بارے میں فرمایا ہے کیونکہ یہ دعا کیا کرتے kh5-030425