خطبات مسرور (جلد 4۔ 2006ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 522 of 713

خطبات مسرور (جلد 4۔ 2006ء) — Page 522

522 خطبہ جمعہ 13 /اکتوبر 2006ء خطبات مسرور جلد چهارم اپنے صحابہ کے لئے یہ دعا ئیں کئے بغیر مجلس سے کم ہی اٹھتے تھے کہ اے اللہ ! ہمیں اپنی خشیت یوں بانٹ جو ہمارے اور تیری نافرمانی کے درمیان حائل ہو جائے اور ایسی اطاعت کی توفیق عطا فرما جو ہمیں تیری جنت تک پہنچا دے۔اور تو ہمیں ایسا یقین عطا کر جس سے تو ہم پر دنیا کے مصائب آسان کر دے۔اور تو ہمیں ہمارے کانوں ، ہماری آنکھوں اور ہماری قوتوں سے تب تک فائدہ اٹھانے کی توفیق دے جب تک تو ہمیں زندہ رکھے اور اسے ہمارا وارث بنا۔اور ہمارے اوپر ظلم کرنے والے سے ہمارا انتقام لینے والا تو ہی بن۔اور ہم سے دشمنی رکھنے والے کے مقابل پر ہماری مدد فرما۔ہمارے مصائب ہمارے دین کی وجہ سے نہ ہوں۔اور دنیا کمانا ہی ہماری سب سے بڑی فکر اور ہمارے علم کا مقصود نہ ہو۔اور تو ہم پر ایسے شخص کو مسلط نہ کر جو ہم پر رحم نہ کرے۔(سنن ترمذى كتاب الدعوات باب في عقد التسبيح باليد پھر حضرت ابن عباس بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم یہ دعا کیا کرتے تھے کہ اے اللہ میری مدد کر اور میرے خلاف کسی کی مدد نہ کرنا اور میری نصرت کر اور میرے خلاف کسی کی مدد نہ کرنا اور میرے حق میں تدبیر کر مگر میرے خلاف تدبیر نہ کرنا اور مجھے ہدایت دے اور ہدایت کو میرے لئے آسان بنا دے اور مجھے پر زیادتی کرنے والے کے خلاف میری مدد کر۔اے اللہ مجھے اپنا بہت شکر کرنے والا ، کثرت سے تیرا ذکر کرنے والا ، تجھ سے بہت ڈرنے والا اور اپنا بے حد مطیع اور اپنی طرف جھکنے والا ، بہت نرم دل اور جھکنے والا بنادے۔اے اللہ میری توبہ قبول کر اور میرے گناہ دھوڈال اور میری دعا قبول کر اور میری دلیل کو مضبوط بنادے اور میری زبان کو درستگی بخش اور میرے دل کو ہدایت عطا کر اور میرے سینے کے کینے کو دور کر دے۔(سنن ترمذی کتاب الدعوات ) اب بعض دعا ئیں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی ہیں جو الہامی دعائیں ہیں۔ان میں سے ایک دعا ہے رَبِّ احْفَظْنِي فَإِنَّ الْقَوْمَ يَتَّخِذُوْنَنِي سُخْرَةً اے میرے رب میری حفاظت کر کیونکہ قوم نے تو مجھے ٹھٹھے کی جگہ ٹھہرالیا۔“ (بدرجلد2 نمبر 48 مؤرخہ 29 نومبر 1906ءصفحہ 3۔الحکم جلد 10 نمبر 40 مورخہ 24 نومبر 1906 صفحہ 1۔تذکرہ صفحہ 578 ایڈیشن چہارم) پھر ستمبر 1906ء کا الہام ہے رَبِّ لَا تُبْقِ لِى مِنَ الْمُحْزِيَاتِ ذِكْرًا۔اے میرے رب میرے 66 لئے رسوا کرنے والی چیزوں میں سے کوئی باقی نہ رکھ۔“ الحكم جلد 10 نمبر 31 مورخہ 10 ستمبر 1906ء۔الحکم جلد 10 نمبر 32 مؤرخہ 17 ستمبر 1906 صفحہ 1۔تذکرہ صفحہ 568 ایڈیشن چہارم) 66 رَبِّ اجْعَلْنِي غَالِبًا عَلَى غَيْرِی۔اے میرے رب مجھے میرے غیر پر غالب کر۔“ ( بدر جلد نمبر 32 مؤرخہ 8 راگست 1907ء صفحہ 4 ، الحکم جلد 11 نمبر 28 مؤرخہ 10 راگست 1907ء صفحہ 2) kh5-030425