خطبات مسرور (جلد 4۔ 2006ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 459 of 713

خطبات مسرور (جلد 4۔ 2006ء) — Page 459

خطبات مسرور جلد چهارم 459 37 خطبہ جمعہ 15 ستمبر 2006 جرمنی میں ایک یو نیورسٹی میں لیکچر کے دوران پوپ کے اسلام کے خلاف معترضانہ بیان پر جامع اور بھر پور تبصرہ اسلام کی جبر کے خلاف اور مذہبی آزادی کے حوالے سے خوبصورت تعلیم بعض انصاف پسند عیسائی مستشرقین کا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کوخراج تحسین فرمودہ مورخہ 15 ستمبر 2006 ء (15 تبوک 1385 ہش ) مسجد بیت الفتوح لندن تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا: کل ایک خبر آئی تھی کہ پوپ نے جرمنی میں ایک یونیورسٹی میں لیکچر کے دوران بعض اسلامی تعلیمات کا ذکر کیا اور قرآن کریم اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں کسی دوسرے لکھنے والے کے حوالے سے ایسی باتیں کی ہیں جن کا اسلام سے دُور کا بھی واسطہ نہیں ہے۔یہ ان کا ایک طریقہ ہے، بڑی ہوشیاری سے دوسرے کا حوالہ دے کر اپنی جان بھی بچانے کی کوشش کرتے ہیں اور بات بھی کہہ جاتے ہیں۔پوپ صاحب نے بعض ایسی باتیں کہہ کر قرآن کریم ، اسلام اور بانی اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں ایک ایساغلط تاثر پیدا کرنے کی کوشش کی ہے جس سے مسلمانوں میں تو ایک بے چینی پیدا ہوگئی ہوگی ، اس سے اُن کے اسلام کے خلاف اپنے دلی جذبات کا بھی اظہار ہو جاتا ہے۔پوپ کا ایسا مقام ہے کہ وہ چاہے کسی