خطبات مسرور (جلد 4۔ 2006ء) — Page 382
382 خطبہ جمعہ 28 جولائی 2006 خطبات مسرور جلد چہارم ذمہ داری خود ہر ایک کی ہے، انتظامیہ ذمہ دار نہیں ہوگی۔اور سب سے ضروری بات یہ ہے جیسا کہ میں پہلے بھی دو دفعہ کہہ چکا ہوں کہ ہر گز عام دنیاوی جلسوں یا میلوں کی طرح اس جلسہ کو نہ سمجھیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ یہ جلسہ ایسا تو نہیں ہے کہ دنیا کے میلوں کے طرح خواہ نخواہ التزام اس کا لازم ہے۔بلکہ اس کا انعقاد صحت نیت اور حسن ثمرات پر موقوف ہے“۔شہادت القرآن، روحانی خزائن جلد 6 صفحہ 395 ) پھر فرماتے ہیں کہ یہ دنیا کے تماشوں میں سے کوئی تماشا نہیں۔( مجموعہ اشتہارات جلد اول صفحہ 362 جدید ایڈیشن نظارت اشاعت ربوہ ) پھر آپ دعا دیتے ہوئے فرماتے ہیں کہ بالآخر میں دعا پر ختم کرتا ہوں کہ ہر ایک صاحب جو اس کہی جلسہ کے لئے سفر اختیار کریں، خدا تعالیٰ ان کے ساتھ ہو اور ان کو اجر عظیم بخشے اور ان پر رحم کرے اور ان کی مشکلات اور اضطراب کے حالات ان پر آسان کر دیوے اور ان کے ہمت و غم دور فرمادے اور ان کو ہر یک تکلیف سے مخلصی عنایت کرے اور ان کی مرادات کی راہیں ان پر کھول دیوے اور روز آخرت میں اپنے ان بندوں کے ساتھ ان کو اٹھاوے جن پر اس کا فضل و رحم ہے اور تا اختتام سفران کے بعد ان کا خلیفہ ہو۔اے خدا! اے ذُو الْمَجْدِ وَالْعَطَا اور رحیم اور مشکل کشا یہ تمام دعائیں قبول کر اور ہمیں ہمارے مخالفوں پر روشن نشانوں کے ساتھ غلبہ عطا فرما کہ ہر یک قوت اور طاقت تجھ ہی کو ہے۔آمین ثم آمین۔( مجموعہ اشتہارات جلد اول صفحہ 282 جدید ایڈیشن) پس اگر حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام کی دعاؤں سے ہر ایک نے حصہ لینا ہے تو ان دنوں کو اپنے اندر پاک تبدیلیاں پیدا کرنے والے دنوں میں بدل دیں۔اللہ کرے سب میں ایسی تبدیلیاں پیدا ہوں جو ہماری اس نئی جگہ حديقة المهدی کے نام کی مناسبت سے ہم میں سے ہر ایک میں یہ روح پیدا کر دے کہ حقیقت میں ہم نے مسیح و مہدی کے خوبصورت باغ کا خوبصورت ، خوشبو دار اور خوش رنگ پھول اور پھل بننا ہے۔اللہ ہمیں اس کی توفیق دے۔