خطبات مسرور (جلد 4۔ 2006ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 320 of 713

خطبات مسرور (جلد 4۔ 2006ء) — Page 320

خطبات مسرور جلد چہارم 320 خطبہ جمعہ 23 / جون 2006 ء حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ: میری تائید میں خدا تعالیٰ کے نشانوں کا ایک دریا بہہ رہا ہے۔(حقیقۃ الوحی روحانی خزائن جلد 22 صفحہ 199) آپ فرماتے ہیں کہ: "میں نے زلزلے کی نسبت پیشگوئی کی تھی جو اخبار الحکم اور البدر میں چھپ گئی تھی کہ ایک سخت زلزلہ آنے والا ہے۔جو بعض حصہ پنجاب میں ایک سخت تباہی کا موجب ہوگا۔اور پیشگوئی کی تمام عبارت یہ ہے زلزلہ کا دھکا۔عَفَتِ الذِيَارُ مَحَلُّهَا وَمَقَامُهَا۔چنانچہ وہ پیشگوئی 4 را پریل 1905 ء کو پوری ہوئی۔پھر فرمایا کہ: ”میں نے پھر ایک پیشگوئی کی تھی کہ اس زلزلے کے بعد بہار کے دنوں میں پھر ایک زلزلہ آئے گا۔اس الہامی پیشگوئی کی ایک عبارت یہ تھی۔پھر بہار آئی خدا کی بات پھر پوری ہوئی“۔چنانچہ 28 فروری 1906ء کو وہ زلزلہ آیا اور کوہستانی جگہوں میں بہت سا نقصان جانوں اور مالوں کے تلف ہونے سے ہوا۔پھر فرماتے ہیں کہ : "پھر میں نے ایک اور پیشگوئی کی تھی کہ کچھ مدت تک زلزلے متواتر آتے رہیں گے۔ان میں سے چار زلزلے بڑے ہوں گے اور پانچواں زلزلہ قیامت کا نمونہ ہو گا۔چنانچہ زلزلے اب تک آتے ہیں اور ایسے دو مہینے کم گزرتے ہیں جن میں کوئی زلزلہ نہیں آ جاتا۔اور یقیناً یاد رکھنا چاہئے کہ بعد اس کے سخت زلزلے آنے والے ہیں۔خاص کر پانچواں زلزلہ جو قیامت کا نمونہ ہو گا۔اور خدا نے مجھے مخاطب کر کے فرمایا ہے کہ یہ سب تیری سچائی کے لئے نشان ہیں“۔(حقیقۃ الوحی۔روحانی خزائن جلد 22 صفحہ 231) تو آپ کے زمانے میں بھی یہ نشان ظاہر ہوئے لیکن اب پھر ہم دیکھتے ہیں دنیا میں یہ آفتیں آ رہی ہیں۔احمدیوں کا یہ کام ہے کہ اس پیغام کو پہنچائیں اور لوگوں کو بتائیں کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے مسیح و مہدی کے لئے یہ نشانات دکھائے اور اب بھی دکھا رہا ہے۔اس لئے اس سے بچنے کے لئے اس عافیت کے حصار کے اندر آجاؤ۔زلزلوں اور طاعون کے سلسلے میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ: یادر ہے کہ مسیح موعود کے وقت میں موتوں کی کثرت ضروری تھی اور زلزلوں اور طاعون کا آنا ایک مقدرا مر تھا۔یہی معنے اس حدیث کے ہیں کہ جو لکھا ہے کہ مسیح موعود کے دم سے لوگ مریں گے اور جہاں تک مسیح کی نظر جائے گی اس کا قاتلانہ دم اثر کرے گا۔پس یہ نہیں سمجھنا چاہئے کہ اس حدیث میں مسیح موعود kh5-030425