خطبات مسرور (جلد 4۔ 2006ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 221 of 713

خطبات مسرور (جلد 4۔ 2006ء) — Page 221

خطبہ جمعہ 05 رمئی 2006 ء 221 (18) خطبات مسرور جلد چہارم اللہ تعالیٰ کا ذکر ایسی شے ہے جو قلوب کو اطمینان عطا کرتا ہے یہ جو ہمارا دعویٰ ہے کہ ہم نے احمدیت کا پیغام ساری دنیا میں پھیلانا ہے اس کے لئے پہلے اپنے اندر بھی تبدیلیاں پیدا کرنی ہوں گی خود بھی اور اپنے بیوی بچوں کا بھی جماعت سے اور خلافت سے تعلق جوڑے رکھیں فرمودہ مورخہ 05 رمئی 2006 ء( 05 / ہجرت 1385 ھش) مسجد بیت المقیت، آک لینڈ ( نیوزی لینڈ) تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے درج ذیل آیت کی تلاوت فرمائی: وَاذْكُرْ رَّبَّكَ فِي نَفْسِكَ تَضَرُّعًا وَخِيْفَةً وَدُوْنَ الْجَهْرِ مِنَ الْقَوْلِ بِالْغُدُقِ وَالْأَصَالِ وَلَا تَكُنْ مِنَ الْعَفِلِينَ ﴾ (الاعراف: 206) آج اللہ تعالیٰ کے فضل سے اس خطبہ کے ساتھ جماعت احمد یہ نیوزی لینڈ کے جلسہ سالانہ کا آغاز ہو رہا ہے۔جیسا کہ میں پہلے بھی کئی مرتبہ مختلف ملکوں کے جلسوں پر بتا چکا ہوں کہ جلسہ سالانہ کے انعقاد کا مقصد حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی نظر میں یہ تھا کہ آپ کے ماننے والوں کے دل اللہ تعالیٰ سے محبت کرنے والے بن جائیں۔اور ہر احمدی اللہ تعالیٰ سے اپنے تعلق کے ساتھ اعلیٰ اخلاق کا مالک بھی بن kh5-030425