خطبات مسرور (جلد 4۔ 2006ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 220 of 713

خطبات مسرور (جلد 4۔ 2006ء) — Page 220

خطبات مسرور جلد چهارم 220 خطبہ جمعہ 28 / اپریل 2006 ء ایک اپنے میں یہ انقلاب پیدا کرنے والا بن جائے گا تو آپ دیکھیں گے کہ جماعت کی ترقی آپ کو اس چھوٹے سے خوبصورت جزیرے میں نظر آئے گی۔پس ابھی سے اپنے اندر یہ روح پیدا کرنے کی کوشش کریں، اس جلسے کی برکات سے بھر پور فائدہ اٹھائیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ان جلسوں کا مقصد یہ بیان فرمایا تھا کہ احمدیوں کے اندر ایک پاک تبدیلی پیدا ہو۔تو اس سے فائدہ اٹھائیں، اپنے یہ دو دن دعاؤں میں لگائیں اور پھر ان دعاؤں کو ہمیشہ زندگیوں کا حصہ بنالیں۔یہ نہ ہو کہ یہاں سے جائیں تو پھر بھول جائیں کہ نمازیں بھی پڑھنی تھیں کہ نہیں، دعا ئیں بھی کرنی تھیں کہ نہیں، بندوں کے حقوق بھی ادا کرنے تھے کہ نہیں۔بلکہ آپ کی زندگی کا یہ حصہ بن جانی چاہئیں۔اسی طرح دعاؤں کے علاوہ اس جلسے کے ماحول میں ، جب کافی یہاں اکٹھے ہوں گے جمع ہوں گے تو ایک دوسرے کو برداشت کرنے کی بھی عادت ہونی چاہیئے۔بعض دفعہ کوئی اونچ نیچ ہو جاتی ہے، اس لحاظ سے ایک دوسرے کو برداشت کریں گے تو حقوق بھی ادا ہوں گے۔اللہ تعالیٰ آپ سب کو اس کی توفیق عطا فرمائے۔(آمین ) kh5-030425