خطبات مسرور (جلد 4۔ 2006ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 197 of 713

خطبات مسرور (جلد 4۔ 2006ء) — Page 197

خطبہ جمعہ 21 / اپریل 2006 ء 197 (16) خطبات مسرور جلد چہارم اخلاقی معجزات اور نیکیوں کے اعلیٰ معیار تبلیغ کے میدان بھی ہمارے لئے کھولیں گے اور اگلی نسلوں کی تربیت کے بھی سامان پیدا کریں گے فرمودہ مورخہ 21 اپریل 2006 ء(21 رشہادت 1385 ش) مسجد بیت الھدی۔سڈنی (آسٹریلیا ) اللہ تعالیٰ کے فضل سے دو تین دن تک میرا آسٹریلیا کا دورہ انشاء اللہ اختتام کو پہنچنے والا ہے۔اس دورے میں جہاں اللہ تعالیٰ کے فضل سے جلسہ میں شمولیت اور خطابات کی توفیق ملی ، وہاں جماعت کے تقریباً تمام افراد سے انفرادی ملاقاتیں بھی ہوئیں اور دوسرے پروگرام بھی ہوئے۔اس براہ راست رابطے سے بہت کچھ دیکھنے سمجھنے اور سنے کا موقع ملا۔عمومی طور پر جماعت آسٹر یلیا اللہ تعالی کے فضل۔اخلاص و وفا میں کسی جماعت سے بھی پیچھے نہیں ہے۔تاہم بعض کمیاں بھی ہوتی ہیں جن پر نظر رکھنا اس لئے ضروری ہے کہ ان کمزوریوں اور خامیوں کو دور کیا جائے۔کیونکہ ہمارے معیار اور ہماری نظر تو ہمیشہ اونچی رہتی ہے اور قدم ترقی کی طرف بڑھنے چاہئیں۔اور اُن معیاروں کو حاصل کرنے کی کوشش کی جائے جو معیار حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اپنے بیعت کرنے والوں میں دیکھنا چاہتے تھے۔اس وقت یہاں کے احمدیوں کی ایک بہت بڑی اکثریت پاکستان سے تعلق رکھنے والوں کی ہے جو کہ مختلف وقتوں میں یہاں آتے رہے۔جیسا کہ میں پہلے بھی ذکر کر چکا ہوں ان میں پڑھے لکھے بھی ہیں kh5-030425