خطبات مسرور (جلد 4۔ 2006ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 597 of 713

خطبات مسرور (جلد 4۔ 2006ء) — Page 597

خطبات مسرور جلد چهارم ہیں۔597 خطبہ جمعہ یکم دسمبر 2006 ء جب ہم اپنے رب سے نیکیوں پر چلنے اور اس پر قائم رہنے کے لئے دعامانگتے ہیں تو اس نظر سے کہ وہ رب العالمین ہے اور ہمارے رب کے احکامات تمام زمین و آسمان پر لاگو ہیں۔ہمارے رب کی تعلیم یورپ کے لئے بھی ہے اور امریکہ کے لئے بھی ہے، ایشیا کے لئے بھی ہے اور جزائر کے لئے بھی ہے۔اسی طرح افریقہ کے لئے بھی ہے۔اس کرہ ارض کے لئے بھی ہے اور تمام زمین و آسمان اور کائنات کے لئے بھی ،تمام کائنات اس کے تصرف میں ہے۔جہاں بھی انسان موجود ہے یا آئندہ جب کبھی وہاں پہنچے گا تو ہمارے ربّ کے تمام حکم اس پر لاگو ہوں گے۔اتنی وضاحت میں اس لئے کر رہا ہوں کہ میں جب خطبے یا تقریر میں کوئی بات کرتا ہوں تو بعض احمدی سمجھتے ہیں کہ یہ ہدایت صرف اس جگہ کے لئے ہے جہاں خطاب ہو رہا ہے۔ایک احمدی کا یہ رویہ نہیں ہونا چاہئے بلکہ کسی بھی احمدی کو یہ نہیں سمجھنا چاہیئے کہ میں جس ملک میں خطبہ یا تقریر میں کوئی بات کروں جو خدا تعالیٰ کی تعلیم کے حوالے سے ہے تو وہ صرف اسی ملک کے لئے ہے۔بلکہ جہاں جہاں بھی احمدی موجود ہیں وہ سب اس کے مخاطب ہوتے ہیں۔جب ہم یہ سمجھیں گے تو تبھی ہم میں یکرنگی پیدا ہوگی اور تبھی ہم ایک رب العالمین کے ماننے والے کہلا سکیں گے۔گزشتہ دنوں میں ایک خطبہ میں نے عائلی تعلقات ، گھریلو ، میاں بیوی کے تعلقات اور ساس بہو کے تعلقات پر دیا تھا، پھر لجنہ اماءاللہ۔UK کے اجتماع پر پردے کے بارے میں عورتوں کو توجہ دلائی تھی اور اس پر زور دیا تھا تو سنا ہے کہ بعض ملکوں میں بعض عورتیں اور مرد یہ پوچھتے ہیں یا آپس میں باتیں کر رہے ہیں کہ کیا یہ باتیں جن پر توجہ دلائی گئی ہے صرف U۔K کے لئے ہیں یا ہم سب اس کے مخاطب ہیں۔پہلے وقتوں میں تو شاید بعض خاص جگہوں کے لئے بعض باتیں کہی جاتی ہوں لیکن اب تو دنیا ہر جگہ قریبی رابطے ہونے کی وجہ سے ایک ہو گئی ہے اس لئے برائیاں بھی تقریباً مشترک ہو چکی ہیں۔اور اللہ تعالیٰ نے اس زمانے کی ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے ہمیں MTA کی نعمت سے نوازا ہے تا کہ اس رب ، جورب العالمین ہے کی تعلیم سے ہٹنے والوں کو فوری طور پر توجہ دلائی جا سکے۔اگر ایک جگہ برائی پھیل رہی ہے تو نیکی بھی فوری طور پر اس جگہ پہنچ جانی چاہئے۔پس ہر احمدی جہاں کہیں بھی ہو، اگر تو یہ مجھتا ہے کہ وه وَأُمِرْتُ أَنْ أَسْلِمَ لِرَب العلمین یعنی مجھے حکم دیا گیا ہے کہ میں تمام جہانوں کے رب کا کامل فرمانبردار ہو جاؤں ، کا مخاطب ہے تو پھر وہ باتیں جو ہمارے رب نے ہمیں بتائی ہیں، جو میں نے اپنے خطبے اور تقریر میں بیان کی ہیں اور جو مختلف وقتوں میں بیان کرتا ہوں وہ دنیا میں ہر جگہ کے احمدی کے لئے ہیں۔اس لئے عمل نہ کرنے کے بہانے تلاش نہیں کرنے چاہئیں بلکہ ہر ایک کو اس کا مخاطب سمجھنا چاہئے۔جب کامل اطاعت اور فرمانبرداری اور اللہ کے حکموں پر عمل کرنے اور اس کی عبادت کی طرف توجہ رہے گی تو تبھی ہم kh5-030425