خطبات مسرور (جلد 4۔ 2006ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 37 of 713

خطبات مسرور (جلد 4۔ 2006ء) — Page 37

خطبہ جمعہ 20 /جنوری 2006ء 37 (3) خطبات مسرور جلد چهارم ماریشس، قادیان ، انڈیا کے دورہ کے حالات وواقعات اخلاص، محبت وفدائیت اور غیر مسلم شرفاء ومعززین کے حسن سلوک کا ایمان افروز اور روح پرور تذکرہ فرمودہ مورخہ 20 جنوری 2006ء ( 20 صلح 1385 ھش ) بیت الفتوح ، لندن تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا: گزشتہ تقریباً پونے دو ماہ سے میں لندن (یوکے) سے باہر رہا، جیسا کہ آپ سب جانتے ہیں اور ایم ٹی اے پر بھی دیکھتے اور سنتے رہے ہوں گے یہ عرصہ دو ہفتے ماریشس میں اور پھر قادیان، انڈیا میں گزرا۔اس دوران قادیان اور ماریشس کے جلسے بھی ہوئے جن کو ایم ٹی اے کے ذریعہ آپ لوگوں نے دیکھا ہوگا۔2005ء میں اللہ تعالیٰ کے فضل سے تقریباً 10 ملکوں کے جلسوں میں شمولیت کی توفیق ملی جن میں پہلا جلسہ سپین کا تھا اور آخری قادیان کا۔الحمد للہ اس سال میں بھی جو گزرا ہے ہم نے اللہ تعالیٰ کے فضلوں کی بارش دیکھی ، ہر روز جو جماعت احمدیہ پر طلوع ہوتا ہے اس میں ہم اللہ تعالیٰ کے فضلوں کے نظارے نئی شان سے دیکھتے ہیں۔اور یہ سب کچھ اللہ تعالیٰ کے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے کئے گئے وعدوں کے مطابق ہے۔سال میں ایک دفعہ تو ان کا ذکر ممکن ہی نہیں جیسا کہ میں پہلے بتا چکا ہوں۔بلکہ وقفے وقفے سے بھی اگر ذکر کیا جائے تب بھی اللہ تعالیٰ کے فضلوں کے سب نظارے نہیں دکھائے جاسکتے۔بہر حال عام طور پر سفر کے بعد لوگوں کی جو خواہش ہوتی ہے اس کے مطابق سفر کے کچھ حالات بیان کرتا ہوں۔یعنی یہ جو سفر پیچھے گزرا اس کے بارے میں کچھ بتاؤں گا۔سفر کے حالات کے دوران ہی مختصر البعض واقعات کا بھی ذکر ہو جائے گا۔اس دورے کا پہلا سفر تقریب دو ہفتے کا ماریشس کا تھا۔ماریشس ایک چھوٹا سا جزیرہ ہے جس کی آبادی kh5-030425