خطبات مسرور (جلد 3۔ 2005ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 669 of 844

خطبات مسرور (جلد 3۔ 2005ء) — Page 669

خطبات مسرور جلد سوم 669 خطبہ جمعہ 11 /نومبر 2005ء پہنچی ہوگی۔شاید اسی لئے اس اعلان کے باوجود لوگوں نے اس طرف توجہ نہیں کی تھی۔لیکن گزشتہ سال میرے توجہ دلانے پر ان بزرگوں کی اولادوں نے بھی یا دوسروں نے بھی کافی رقوم بھیجی ہیں اور تقریباً ساڑھے تین ہزار کے قریب مردہ کھاتے زندہ ہو چکے ہیں۔اور یہ رقوم جو آئی ہیں اللہ تعالیٰ کے فضل سے اب ہر سال اس آخری ادائیگی کے مطابق جوان مجاہدین نے کی تھی سوائے ان کے جن کے ورثاء نے خود کھاتے جاری کروائے ہیں باقی جو کھاتے ہیں وہ ان کی آخری ادائیگی کے مطابق جاری کر دیئے گئے ہیں اور انشاء اللہ جاری رہیں گے اور یہ تسلسل قائم رہے گا۔اب کوائف پیش کرتا ہوں۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے جور پورٹس موصول ہوئی ہیں، ( تمام آتی بھی نہیں ہیں) ان کے مطابق مجموعی ادا ئیگی 34لاکھ 46 ہزار پاؤنڈ ہے۔کیونکہ بہت سی جگہوں پر عموماً کرنسی کی قیمت گرنے سے قیمت میں بڑا فرق پڑ جاتا ہے۔پھر بھی وصولی گزشتہ سال سے تین لاکھ اٹھارہ ہزار پاؤنڈ زیادہ ہے۔پاکستان بھی اپنی پوزیشن کے لحاظ سے حسب سابق اول ہے۔پھر امریکہ ہے، پھر برطانیہ ہے، جرمنی، کینیڈا، انڈونیشیا، بھارت، بیلجیئم، آسٹریلیا، ماریشس اور سوئٹزر لینڈ۔آسٹریلیا نے اس دفعہ بڑی کوشش کی ہے کہ دسویں نمبر سے نویں نمبر پر آیا ہے اور افریقن ممالک میں نائیجیریا نے اس دفعہ بڑا نمایاں کام کیا ہے۔گزشتہ سال کی نسبت انہوں نے تقریباً دوگنی وصولی کی ہے اور افریقہ کی جماعتوں میں تو نائیجیریا ہی نمبر ایک پر ہے۔جو مجاہدین ہیں ان کی تعداد 4لاکھ 42 ہزار ہے۔اس میں بڑی گنجائش ہے۔جماعتوں کو میں نے کہا ہے کہ اس میں اضافہ کریں۔اگر یہ اضافہ کر دیں گے تو کئی گنا چندہ بڑھ سکتا ہے۔بہر حال گزشتہ سال کی نسبت 24 ہزار زائدافراد نے اس قربانی میں حصہ لیا ہے۔پاکستان کے کیونکہ جماعت وار کوائف بھی بتائے جاتے ہیں اس لئے وہاں جماعتوں کی پوزیشن کے لحاظ سے اوّل لاہور ہے، دوم ربوہ اور سوئم کراچی۔اور پاکستان میں نمایاں کام کرنے والی جماعتوں میں اسلام آباد ، راولپنڈی، کوئٹہ، ملتان، سرگودھا، کنری، بہاولپور، ڈیرہ غازی خان، مردان، واہ کینٹ ، خانیوال۔اس کے علاوہ جو نمایاں چھوٹی جماعتیں ہیں ان میں کوٹلی ،کھوکھر غربی، گھٹیالیاں ، بشیر آبادسندھ ، مظفر گڑھ، بدین مٹھی نے بھی کافی کام کیا ہے۔اور