خطبات مسرور (جلد 3۔ 2005ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 717 of 844

خطبات مسرور (جلد 3۔ 2005ء) — Page 717

خطبات مسرور جلد سوم 717 خطبہ جمعہ 9 دسمبر 2005ء ہوں گے تو انہیں احمدیت کی حقیقی تعلیم سے آگاہی ہوگی۔پس آپ لوگ ایک ہو کر اس تبلیغی مہم میں جت جائیں۔اللہ تعالیٰ آپ کو اس کی توفیق دے۔یاد رکھیں یہی ایک ذریعہ ہے جس سے آپ بھی اللہ تعالیٰ کے فضلوں کے وارث بنیں گے اور اپنی اولادوں کو بھی محفوظ رکھیں گے۔اپنے نو جوان بچوں اور بچیوں کو دنیا کے گند سے بچا کر رکھ سکیں گے۔اپنے بچوں میں بھی اس بات کو راسخ کریں کہ تمہارے باپ دادا نے ، تمہارے بزرگوں نے احمدیت کو صحیح سمجھا، حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی تعلیم پر عمل کیا تو اللہ تعالیٰ نے انہیں بے انتہا فضلوں سے نوازا۔تم لوگ بھی بجائے یہ دیکھنے کے کہ دنیا آجکل کس طرف جا رہی ہے یہ دیکھو کہ خدا تعالیٰ تمہیں کس طرف بلا رہا ہے۔پس اس طرف آؤ اور اس کے حکموں پر عمل کرو۔جیسا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا ہے کہ بدی کو بیزار ہو کر ترک کرو۔پس اس کے لئے آپ کو اپنے بچوں کے لئے اپنے عملی نمونے بھی پیش کرنے ہوں گے، اپنے اندر سے بھی چھوٹی چھوٹی برائیوں کو ختم کرنا ہوگا۔آپ لوگوں کو خود بھی نیکیوں کو اپنانا ہوگا۔آجکل معاشرے میں بہت سی ایسی برائیاں ہیں جن کا اثر ہمارے معاشرے میں پڑ رہا ہے۔پس اللہ تعالیٰ سے مدد مانگتے ہوئے خود بھی ان سے بچیں اور اپنی اولا دوں کو بھی ان سے بچائیں۔کیونکہ اسی میں اب آپ کی بہتری ہے۔اللہ کرے کہ آپ لوگ اپنے بزرگوں کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اس حقیقت کو سمجھنے والے ہوں اور نوجوان بھی اور بوڑھے بھی اور مرد بھی اور عورتیں بھی نیکیوں کے اعلیٰ نمونے قائم کرنے والے ہوں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے پیغام کو سمجھنے والے ہوں تا کہ اپنی نسلوں اور نئے آنے والوں کی تربیت بھی کر سکیں اور احمدیت کے پیغام کو اپنے عمل سے بھی اپنے ہم قوموں کو پہنچا سکیں۔اللہ تعالیٰ آپ کو اس کی توفیق عطا فرمائے اور دعوت الی اللہ کے میدان میں اب تک جو ستی ہوئی ہے اس کی کمی کو پورا کرنے کی توفیق دے۔آپ کو ہر لحاظ سے اپنی تربیت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔آپ کا جماعت اور خلافت سے جذبہ اخلاص و وفا ہمیشہ قائم رہے اور اس میں اللہ تعالیٰ اضافہ فرما تار ہے۔آمین 谢谢谢