خطبات مسرور (جلد 3۔ 2005ء) — Page 415
خطبات مسرور جلد سوم 415 (27) خطبہ جمعہ 15 جولائی 2005ء امانت، دیانت اور عہد کی پابندی سے متعلق آنحضرت صلی الہ العلیم کے ارشادات اور آپ کی پاکیزہ سیرت خطبه جمعه فرمودہ 15 جولائی 2005 ء بمقام مسجد بیت الفتوح لندن۔برطانیہ تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے درج ذیل آیت قرآنی کی تلاوت کی :۔پھر فرمایا:۔وَالَّذِينَ هُمْ لِاَمَتِهِمْ وَعَهْدِهِمْ رَعُونَ ) (المؤمنون: 9) اپنے بیرونی ممالک کے دوروں سے پہلے میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت کا مضمون بیان کر رہا تھا اور خیال تھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے خُلق اور سیرت کے ہر پہلو کو کچھ حد تک بیان کروں۔لیکن پھر دوروں کی وجہ سے وہاں کی مقامی ملکی ضرورت کے مطابق خطبات اور تقاریر ہوتی رہیں۔میرا خیال تھا کہ سفر میں بھی اس مضمون کو جاری رکھوں گا مگر جیسا کہ میں نے کہا که مقامی ضروریات کی وجہ سے وہاں دوسرے مضمون بیان ہوتے رہے۔گوجیسا کہ میرا طریق ہے ان خطبات میں بھی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت اور نصائح کے مطابق ہی مختلف تربیتی مضامین بیان ہوتے رہے، مگر سوائے کینیڈا کے جلسے کی ایک تقریر کے آپ کی سیرت کے کسی خاص پہلو کو لے کر خطبات کا سلسلہ نہیں چل سکا۔بہر حال آج پھر میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت کا