خطبات مسرور (جلد 3۔ 2005ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 416 of 844

خطبات مسرور (جلد 3۔ 2005ء) — Page 416

خطبات مسرور جلد سوم 416 خطبہ جمعہ 15 جولائی 2005ء ہی مضمون بیان کرنے لگا ہوں اور انشاء اللہ مختلف خطبات میں بیان ہوتا رہے گا۔لیکن بیچ میں ہوسکتا ہے کہ جلسوں کی وجہ سے پھر دوسرے مضامین بھی آتے رہیں۔بہر حال جیسے کہ میں پہلے بھی کہہ چکا ہوں کہ ان خطبات میں آپ کی سیرت کے ہر پہلو کا بیان ناممکن ہے، یہ بیان ہو ہی نہیں سکتا۔لیکن مختلف پہلوؤں کی جو چند جھلکیاں ہم تک پہنچی ہیں ان میں سے بھی چند ایک سننے اور پڑھنے کے بعد جو ایک مومن میں تبدیلی پیدا ہوسکتی ہے، اگر وہ نیک نیت ہو کر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت کو سُنے اور پڑھے، وہ تبدیلی یقیناً ہمیں اللہ تعالیٰ کا قرب حاصل کرنے والا بننے کی طرف لے جانے والی ہو گی۔اللہ تعالیٰ آج بھی ہمیں اپنے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے مقام قرب اور قوت قدسی کی برکت سے اس اسوہ پر اور تعلیم پر عمل کرنے کی وجہ سے جو آپ نے ہمیں دی اپنا قرب عطا فرما سکتا ہے اور فرماتا ہے۔اللہ تعالیٰ ہمیں 280 اس کی توفیق دے۔اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا ہے اور اس کا آپ کے ذریعہ اعلان بھی فرمایا جیسا کہ فرمایا کہ قُلْ إِن كُنتُمْ تُحِبُّونَ اللهَ فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ اللَّهُ وَيَغْفِرْ لَكُمْ ذُنُوبَكُمْ - وَاللَّهُ غَفُورٌ رَّحِيمٌ (آل عمران : 32 ) یعنی تو کہہ دے کہ اے لوگو! اگر تم اللہ سے محبت رکھتے ہو تو میری اتباع کرو۔اس صورت میں وہ بھی تم سے محبت کرے گا۔اور تمہارے قصور بخش دے گا اور اللہ بہت بخشنے والا اور بار بار رحم کرنے والا ہے۔تو دیکھیں بڑا واضح ارشاد ہے کہ آپ کی محبت اور اس محبت کی وجہ سے آپ کی اتباع ایک زمانے تک محدود نہیں ہے بلکہ یہ ہمیشہ رہنے والا اور جاری حکم ہے۔یہ کرو گے تو اللہ تعالیٰ کا قرب پاؤ گے۔اور اب اللہ تعالیٰ کا قرب پانے کا ایک ہی ذریعہ ہے اور وہ یہ ہے کہ تم آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کے اُسوہ پر چلو تا کہ خدا کا پیار حاصل کر سکو اور اس کا قرب پاسکو۔اللہ تعالیٰ اس اہم نکتے کو ہر احمدی کو سمجھنے کی توفیق عطا فرمائے۔آج آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت اور اسوہ کے جس پہلو کا میں ذکر کر نے لگا ہوں وہ ہے امانت و دیانت اور عہد کی پابندی۔یہ ایک ایسا خلق ہے جس کی آج ہمیں ہر طبقے