خطبات مسرور (جلد 3۔ 2005ء) — Page 401
خطبات مسرور جلد سوم 401 (26) خطبہ جمعہ 8 جولائی 2005 ء مشرقی افریقہ اور کینیڈا کے دوروں کا ایمان افروز تذکرہ لندن بم دھما کے اسلام اور آنحضرت صلی للہا علم کے نام کو بدنام کرنے کی کوشش ہے خطبہ جمعہ فرمودہ 8 جولائی 2005 ء بمقام مسجد بیت الفتوح لندن۔برطانیہ تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔گزشتہ تقریب دو ماہ سے میں دورہ پہ رہا ہوں۔چند دن یہاں گزارے پھر چلا گیا۔تو ان دوروں کا جیسا کہ پہلے ذکر کر چکا ہوں، عموماً جماعت میں دوروں کی وجہ سے ترقی کی طرف قدم بڑھانے کا رجحان بڑھتا ہے۔یہ ترقی خواہ تربیتی لحاظ سے ہو، مالی قربانیوں میں ایک دوسرے سے بڑھنے کے لحاظ سے ہو یا تبلیغی میدان میں ہو۔جب ایک جگہ پر ٹھہراؤ کی کیفیت پیدا ہونے لگتی ہے تو پھر اس تعلق کی وجہ سے جو جماعت کو خلافت سے ہے براہ راست رابطے کی وجہ سے ،اس ترقی میں قدم جو بڑھ رہے ہوتے ہیں ان میں تیزی پیدا کرنے کی کوشش اور زیادہ شروع ہو جاتی ہے۔اکثر خطوں میں متعلقہ ملکوں کے احمدی جہاں جہاں بھی دورے ہوتے ہیں ان کا ذکر کرتے ہیں۔چاہے وہ افریقن احمدی ہوں یا دوسرے ملکوں کے جہاں بھی گیا۔تو یہ سب کچھ اس لئے ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو ماننے کے بعد آپ کو ماننے والی اس پیاری جماعت کے لوگوں میں اس تعلیم کی وجہ سے جس کو لوگ پہلے بھول چکے تھے اور جس کو آپ نے دوبارہ ہمارے سامنے رکھا جس سے اللہ تعالیٰ کا قرب پانے کی خواہش پیدا ہوئی اور اس کو حاصل کرنے کے لئے ایک دوسرے سے بڑھنے کی کوشش کی روح افراد میں پیدا ہوئی۔یہ نظارے ہمیں ہر جگہ نظر آتے