خطبات مسرور (جلد 3۔ 2005ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 247 of 844

خطبات مسرور (جلد 3۔ 2005ء) — Page 247

خطبات مسرور جلد سوم 247 خطبہ جمعہ 15 اپریل 2005 ء میں یہ کہوں گا کہ انجیر جنت سے آنے والا ایسا پھل ہے جس میں گٹھلی نہیں ہے۔پس اس کو کھاؤ کیونکہ یہ بواسیر کے مرض کو دور کرتا ہے اور نقرس Gout) کے مرض میں بھی نفع بخشتا ہے۔(کنز العمال - كتاب الطب - الباب الاول - الفصل الاول التين من الاكمال – حديث نمبر 28280) جن کو گاؤٹ کے مرض کی تکلیف ہوتی ہے اس کے لئے بھی اچھا ہے۔پھر ایک نسخے کا ذکر ہے کشمش کے بارے میں آتا ہے کہ اس کا استعمال کرنا چاہئے کیونکہ یہ کڑواہٹ کو دور کرتا ہے، بلغم کو دور کرتا ہے ، اعصاب کو مضبوط کرتا ہے، لاغر پن کو دور کرتا ہے ، اخلاق کو عمدہ کرتا ہے۔دل کو فرحت بخشتا ہے اور غم کو دور کرتا ہے۔(كنز العمال - كتاب الطب الباب الاول - الفصل الاول - الزبيب حديث نمبر 28265) اس بارے میں بھی بڑے لوگوں نے تجربہ کیا ہے۔بعضوں نے عرق گلاب میں ڈبو کر کشمش کھائی ہے اور جن کے دل کی نالیاں بند تھیں اور ڈاکٹر بائی پاس آپریشن تجویز کر رہے تھے وہ اللہ کے فضل سے کھل گئیں۔اس تجربے کوکئی لوگوں نے مجھے بتایا ہے۔پھر زیتون کے بارے میں آتا ہے کہ اس کی مالش کیا کرو کیونکہ اس میں جذام سمیت ستر امراض کے لئے شفا ہے۔کھایا بھی کرو۔(كنز العمال - كتاب الطب - الباب الاول - الفصل الاوّل اشياء متفرقة حديث نمبر 28299) حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ مریض کو اور غمزدہ افراد کو شہد اور آئے سے تیار کردہ پتلی کھیر کھلانے کا آپ کہا کرتی تھیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ہے کہ یہ ( کھیر ) مریض کے دل کو فرحت بخشتی ہے اور اس کا کچھ غم دور کر دیتی ہے۔( بخارى كتاب الطب، باب التلبينة للمريض) پھر کھجور کے بارے میں فرمایا کہ یہ بھی کھانی چاہئے۔قولنج کو دور کرتا ہے۔(كنز العمال - كتاب الطب الباب الاوّل - الفصل الأوّل التمر حديث نمبر 28195) غرض بے انتہا نسخے ہیں۔ایک اور میں یہاں بھی بیان کر دیتا ہوں۔فرمایا کہ گائے کا دودھ پینا چاہئے کیونکہ یہ دوا