خطبات مسرور (جلد 3۔ 2005ء) — Page 248
خطبات مسرور جلد سوم 248 خطبہ جمعہ 15 اپریل 2005 ء ہے اور اس کی چربی اور مکھن میں شفا ہے اور تمہیں اس کا گوشت کھانے سے اجتناب کرنا چاہئے کہ اس کے گوشت میں ایک قسم کی بیماری ہے۔(كنز العمال - كتاب الطب - الباب الاول - الفصل الاول - اللبن حديث نمبر 28210) تو یہ بات اب ثابت شدہ ہے کہ گائے کا گوشت زیادہ کھانے والوں میں بعض قسم کی بیماریاں آجاتی ہیں۔مثلاً جن مریضوں کو یورک ایسڈ ہو، گاؤٹ کی تکلیف ہو ان کو ڈاکٹر منع کرتے ہیں کہ گائے کا گوشت نہ کھائیں۔پھر بعض اور بیماریاں ہیں۔یہ بھی ہوسکتا ہے، کسی خاص مریض کو کسی خاص بیماری کی وجہ سے نصیحت فرمائی ہو، شاید وہاں گائے کے گوشت کا زیادہ استعمال ہوتا ہو۔پھر بلڈ پریشر کے مریضوں کو بھی اور دل کے مریضوں کو بھی ڈاکٹر گائے کا گوشت کھانے سے منع کرتے ہیں۔تو دیکھیں آج سے چودہ سو سال پہلے آپ نے یہ ساری باتیں بتا دیں جو آج کل کی ریسرچ میں پتہ لگ رہی ہیں۔( جہاں تک چربی کا سوال ہے یہ ابھی واضح نہیں ہے کہ اس میں کیا اس کی خصوصیات ہیں۔کوئی نیوٹریشنسٹ (Nutritionist) ہی بتا سکتے ہیں۔اگر کسی کو پتہ ہو کہ گائے کی چربی کا کیا فائدہ ہوتا ہے اور کہاں کی خاص چربی ہے جس سے جسم کو فائدہ ہوتا ہے۔اگر کوئی ایسے ماہر ہوں جن کے علم میں ہو تو مجھے بھی بتا ئیں۔اور اگر علم میں نہیں ہے تو اس کا علم حاصل کرنے کی کوشش کریں۔جیسا کہ آپ نے فرمایا ہے اور ایک گائیڈ لائن دی ہے۔) تو جیسا کہ میں نے کہا بے انتہا نسخے ہیں جو آپ علاج کے وقت تجویز فرمایا کرتے تھے۔اب تو ان کو بیان کرنے کا وقت بھی نہیں۔یہ سب کچھ صرف اس وجہ سے تھا کہ مخلوق سے آپ کو بے انتہا محبت، پیار اور ہمدردی تھی۔آپ کا دل اس ہمدردی سے بھرا ہوا تھا۔جس کی وجہ سے آپ ہر وقت اس فکر میں رہتے تھے کہ کس طرح میں اللہ تعالیٰ کی مخلوق کو فائدہ پہنچاؤں۔اللہ تعالیٰ کے ہزاروں ہزار درودوسلام ہوں اس نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم پر۔اللہ تعالیٰ ہمیں بھی اس اسوہ پر چلنے کی اور ان نصیحتوں پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے جس سے ہم بھی اس کی مخلوق کی خدمت کی تو فیق پاسکیں۔