خطبات مسرور (جلد 3۔ 2005ء) — Page 231
خطبات مسرور جلد سوم 231 (14) خطبہ جمعہ 15 اپریل 2005 ء آنحضرت صلی اللہ وسلم کا خلق عظیم عیادت و تیمار داری خطبہ جمعہ فرمودہ 15 اپریل 2005 ء بمقام مسجد بیت الفتوح مورڈن ،لندن۔تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے درج ذیل آیت قرآنی کی تلاوت کی:۔لَقَدْ جَاءَكُمْ رَسُوْلٌ مِنْ أَنْفُسِكُمْ عَزِيزٌ عَلَيْهِ مَا عَنِتُّمْ حَرِيصٌ عَلَيْكُمْ بِالْمُؤْمِنِينَ رَءُوْفٌ رَّحِيمُ (العربة : 128) پھر فرمایا:۔یقیناً تمہارے پاس تمہیں میں سے ایک رسول آیا اسے بہت شاق گزرتا ہے جو تم تکلیف اٹھاتے ہو اور وہ تم پر بھلائی چاہتے ہوئے حریص رہتا ہے، مومنوں کے لئے بے حد مہربان اور بار بار رحم کرنے والا ہے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم جہاں غیروں اور اپنوں کی روحانی اصلاح کے لئے اور ان کا خدا تعالیٰ سے تعلق جوڑنے کے لئے بے چین رہتے تھے وہاں مخلوق کی تکلیف کی وجہ سے اس سے ہمدردی کا بھی بے پناہ جذبہ تھا جو آپ کے دل میں بھرا ہوا تھا۔دوسرے کی تکلیف کا احساس آپ کو اپنی تکلیف سے زیادہ تھا بلکہ اپنی تکلیف کا احساس تو تھا ہی نہیں۔ہر وقت اس فکر میں ہوتے تھے کہ کہاں مجھے موقع ملے اور میں اللہ کی مخلوق سے ہمدردی کروں، اس کے کام آؤں، ان کے