خطبات مسرور (جلد 3۔ 2005ء) — Page 747
خطبات مسرور جلد سوم 747 (51) خطبہ جمعہ 30 دسمبر 2005ء جلسہ سالانہ قادیان کے نہایت کامیاب و با برکت انعقاد پر احباب جماعت کو شکر گزاری کی تاکید شکرگزاری کے جذبات کے ساتھ نیک اعمال بھی ھونے چاھئیں عباد توں کے علاوہ حقوق العباد کی ادائیگی کی بھی کوشش کرنی چاھئے۔خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 30 دسمبر 2005ء بمقام قادیان دارالامان (بھارت) تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے درج ذیل آیت قرآنی کی تلاوت کی:۔پھر فرمایا:۔بَلِ اللَّهَ فَاعْبُدُ وَكُنْ مِنَ الشَّكِرِينَ (الزمر:67) اللہ تعالیٰ کے فضل سے دو دن کے مل سے دو دن پہلے ہمارا جلسہ سالانہ قادیان اختتام کو پہنچا تھا۔اس جلسے کے دوران جو یہاں شامل تھے انہوں نے تو اللہ تعالیٰ کے فضل کے نظارے دیکھے اور اپنے اندر ایک روحانیت اترتی محسوس کی۔آپ میں سے ہر ایک جو اس جلسے میں شامل ہو وہ اس بات کا گواہ ہے، کئی لوگوں نے اس بات کا اظہار کیا۔کئی نو مبائعین اور خواتین نومبائعات سے بھی جن کی ابھی پوری طرح تربیت بھی نہیں ہوئی یہ اظہار ہوئے۔بعض کے چہروں اور جذبات سے یہ اظہار ہوئے۔اللہ تعالیٰ کی خاص تائید اور حکم سے جس جلسے کا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے