خطبات مسرور (جلد 3۔ 2005ء) — Page 731
خطبات مسرور جلد سوم 731 (50 خطبہ جمعہ 23 / دسمبر 2005ء آپس میں محبت، پیار اور بھائی چارے کے تعلقات پیدا کریں اور اللہ تعالیٰ کے فضلوں کو سمیٹتے ہوئے اس کا قرب حاصل کرنے کی کوشش کرتے چلے جائیں جلسه سالانه قادیان کے موقع پر خدمت کرنے والے کارکنان اور مہمانوں کو نہایت اہم نصائح خطبہ جمعہ فرمودہ 23 دسمبر 2005ء بمقام جلسه گاه ، قادیان دارالامان (بھارت) تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے انشاء اللہ تعالیٰ تین دن بعد قادیان کا جلسہ سالانہ شروع ہورہا ہے اور انشاء اللہ تعالیٰ دنیائے احمدیت اپنے گھر بیٹھے بھی براہ راست جلسہ سے فیض پاسکے گی۔جلسہ سالانہ کا آغاز 1891ء میں اس چھوٹی سی بستی میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا تھا۔اور اس کا مقصد اللہ اور اس کی مخلوق سے اللہ تعالیٰ کے حکموں پر عمل کرنے والے لوگوں کا ، مومنوں کا ایک تعلق جوڑ نا تھا۔اس جلسے کے مقاصد میں سے سب سے بڑا مقصد یہ باور کرانا تھا کہ اس دنیا کو ہی سب کچھ نہ مجھو، یہ دنیا چند روزہ ہے، آخر کو انسان نے خدا کے حضور حاضر ہونا ہے اس لئے اپنی آخرت کی بھی فکر کرو، اپنے دل میں اللہ تعالیٰ کا خوف پیدا کرو۔شیطان بہت سے دنیاوی لالچ دے گا لیکن اللہ تعالیٰ کا خوف دل میں رکھتے ہوئے، اللہ تعالیٰ سے اس کا فضل مانگتے ہوئے شیطان کے