خطبات مسرور (جلد 3۔ 2005ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 667 of 844

خطبات مسرور (جلد 3۔ 2005ء) — Page 667

خطبات مسرور جلد سوم 667 خطبہ جمعہ 11 /نومبر 2005ء خیال ہی بھول گئے اور یہیں کے ہو گئے۔اور پھر ان دونوں کی یہیں وفات بھی ہوئی اور یہیں دفن بھی ہیں۔آج ڈاکٹر حمید خان صاحب اور ساجدہ حمید صاحبہ کی روح بھی اس مسجد کی تعمیر کا ثواب حاصل کر رہی ہوگی۔ان کو بھی یہ ثواب مل رہا ہو گا جن کی کوششوں سے یہ رقبہ خریدا گیا اور جن کی خواہش پر اللہ کے فضل سے یہ مسجد بن بھی گئی ہے۔ان دونوں فدائین کے لئے دعا کریں اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند فرمائے اور ان کی نسلوں کو بھی احمدیت کا حقیقی خادم بنائے۔ان کے چاروں بچوں میں سے بڑی بیٹی یہاں رہتی ہیں۔ماشاء اللہ اللہ کے فضل سے اپنے ماں باپ کے نقش قدم پر چلنے کی کوشش کرتی ہیں۔اللہ تعالیٰ ان کے کام میں اور ان کے علم میں مزید برکت ڈالے۔امید ہے کہ چھوٹا بیٹا جو تعلیم کے لئے لندن مقیم ہے وہ بھی یہاں آ کے رہے گا تا کہ اس کام کو جاری رکھے جو اس کے ماں باپ نے جاری کیا۔بہر حال جب بھی ہارٹلے پول کی تاریخ احمدیت لکھی جائے گی، یہاں کی جماعت کی تاریخ لکھی جائے گی اس جوڑے کا نام سب سے نمایاں ہوگا جنہوں نے یہاں جماعت قائم کی۔اب تو اللہ کے فضل سے یہاں کافی لوگ ہیں۔کچھ اسائکم والے بھی آگئے ، دوسرے بھی آگئے۔اللہ تعالیٰ ان سب کو توفیق دے کہ اس جوڑے کے نقش قدم پر چلتے ہوئے تبلیغ کے میدان میں بھی آگے بڑھیں اور جماعت میں اضافے کا باعث بنیں اور اس مسجد کے اصل مقصد کو پورا کرنے والے بھی ہوں۔دوسری بات جو میں کہنا چاہتا ہوں وہ ہے تحریک جدید کے نئے سال کا اعلان۔یکم نومبر سے تحریک جدید کے نئے سال کا آغاز ہوجاتا ہے لیکن گزشتہ جمعہ عید کی وجہ سے اس کا اعلان نہیں کیا گیا اس لئے آج میں اس نئے سال کا اعلان کرتا ہوں۔میر انہیں خیال کہ خلیفہ مسیح کے UK ہجرت کر جانے کے بعد لندن سے باہر کبھی تحریک جدید کا اعلان ہوا ہو۔ہارٹلے پول سے تو بہر حال کبھی نہیں ہوا اور ایم ٹی اے کے ذریعے سے Live کبھی نہیں ہوا۔تو آج اس نئی مسجد کے افتتاح کے ساتھ تحریک جدید کے نئے سال کا اعلان بھی ہو رہا ہے۔