خطبات مسرور (جلد 3۔ 2005ء) — Page 632
خطبات مسرور جلد سوم 632 خطبہ جمعہ 21 /اکتوبر 2005ء بلندی کی طرف چڑھتا جائے گا۔(سنن ابن ماجه كتاب الادب باب ثواب القرآن) پھر قرآن کریم کی گھروں میں باقاعدہ تلاوت کرنے کی تلقین فرماتے ہوئے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اپنے گھروں میں کثرت سے تلاوت قرآن کریم کیا کرو۔یقیناً وہ گھر جس میں قرآن نہ پڑھا جاتا ہو وہاں خیر کم ہو جاتی ہے۔اور وہاں شر زیادہ ہو جاتا ہے۔اور وہ گھر اپنے رہنے والوں کے لئے تنگ پڑ جاتا ہے۔(کنز العمال۔ادب المعبر الفصل الثاني في آداب البيت والبناء حدیث نمبر 41496 مطبوعه مكتبة التراث الاسلامي حلب) پس ہر احمدی کو چاہئے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے اس ارشاد کو ہمیشہ پیش نظر رکھے۔اس رمضان میں گھر کے ہر فرد نے جس برکت کو قرآن کریم کی تلاوت کر کے حاصل کرنے کی کوشش کی ہے اس کو جاری رکھیں۔اس برکت سے نہ صرف دین و دنیا سنوار رہے ہوں گے بلکہ شیطان کے حملوں کے خلاف طاقت بھی حاصل کر رہے ہوں گے۔لیکن یاد رکھیں کہ یہ برکتیں اس وقت حاصل ہو رہی ہوں گی جب اس کو سمجھ کر ، اس پر عمل کرنے کی کوشش بھی کر رہے ہوں گے۔ورنہ تو اندھوں والا ہی حال ہو گا جس کا میں نے ذکر کیا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا ہے کہ یہ برکت حاصل کرنے کے لئے قرآن کریم کی تلاوت کرتے رہو اور دعا کرتے رہو اور چال چلن کو اس تعلیم کے ماتحت رکھنے کی کوشش کرو۔پھر قرآن کریم کی تلاوت کس طرح کرنی چاہئے اس بارے میں ایک روایت میں آتا ہے۔حضرت براء بن عازب رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” قرآن کے حسن میں اپنی عمدہ آواز کے ساتھ اضافہ کیا کرو۔کیونکہ عمدہ آواز قرآن کے حسن میں اضافہ کا موجب ہوتی ہے۔“ (سنن الدارمی، کتاب فضائل القرآن۔۔۔۔۔باب التغنى بالقرآن)