خطبات مسرور (جلد 3۔ 2005ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 591 of 844

خطبات مسرور (جلد 3۔ 2005ء) — Page 591

خطبات مسرور جلد سوم 591 خطبہ جمعہ 30 ستمبر 2005ء بھی قائم کریں گے اور سب سے بڑھ کر دعا کریں گے تو اللہ تعالیٰ نیک نتائج بھی پیدا فرمائے گا انشاء اللہ۔یہاں لوگوں میں دلچسپی میں نے دیکھی ہے۔ہمارے قافلے کے کئی افراد نے بھی اس کو محسوس کیا ہے۔جہاں بھی میں گیا ہوں مختلف جگہوں پہ سیر کی غرض سے ہی چاہے گیا ، لوگ دلچپسی سے سوال پوچھتے تھے۔بعض لوگوں نے قافلے کے افراد سے جماعت کی ویب سائٹ کے بارے میں بھی پوچھا کہ لٹریچر وغیرہ پڑھنا تو مشکل ہے ہمیں ویب سائٹ بتادو ہم خود ہی تلاش کریں گے اور وہاں انشاء اللہ بہت معلومات مل جائیں گی۔اور یہ وعدہ کیا کہ ہم ویب سائٹ ضرور دیکھیں گے، معلومات بھی لیں گے۔اس کے علاوہ عالمی عدالت انصاف جو پیس پیلیس(Peace Palace) کہلاتا ہے اس کو جب میں دیکھنے گیا تو وہاں بھی گائیڈ تھی۔وہ جب ہمیں اس کمرہ میں لے کر گئی جہاں مختلف جوں کی تصویریں لگی ہوئی تھیں۔تو ان میں حضرت چوہدری ظفر اللہ خان صاحب کی تصویر بھی ہے۔گائیڈ بھی پڑھی لکھی گائیڈ تھی۔یہ نہیں کہ یونہی کوئی معمولی سی پڑھی لکھی ہو۔اس نے چوہدری صاحب کے بارے میں پوچھا کہ میں نے سنا ہے کہ وہ احمدی تھے۔کیا وہ پکے احمدی تھے۔کیونکہ ان لوگوں کی نظر میں دنیا دار تو مذہبی نہیں ہو سکتا۔تو میں نے اس کو بتایا نہ صرف پکے بلکہ جماعت میں بہت مقام رکھتے تھے اور انہوں نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی کتب کا ترجمہ بھی کیا ہوا ہے اور خود بھی بعض کتابیں لکھی ہوئی ہیں۔لیکن اس کو نہیں پتہ تھا۔وہاں اس عمارت میں لائبریری بھی ہے۔لائبریری کا وہ تعارف کروارہی تھی تو میں نے چوہدری صاحب کے حوالے سے اس سے پوچھا کہ کیا چوہدری صاحب کی کتابیں بھی رکھی جا سکتی ہیں کیونکہ یہاں قانون کی کتا بیں ہیں، مذہبی کتا بیں تو نہیں۔تو اس نے کہا کہ ہاں رکھی جاسکتی ہیں۔بہر حال میں نے امیر صاحب کو کہا ہے کہ اس خاتون کو بھی کتا بیں دیں۔اس سے بھی بعض مذہبی کتابیں دینے کا وعدہ کیا ہے اور لائبریری میں بھی رکھوانے کی کوشش کریں۔تو ہمارا کام تو اللہ تعالیٰ کی باتوں کو، نیک اور پاکیزہ باتوں کولوگوں تک پہنچانا ہے۔اور اپنے آپ کو پاک رکھتے ہوئے اپنے عملوں کے معیاروں کو اونچا کرتے ہوئے ، دعاؤں کے ساتھ