خطبات مسرور (جلد 3۔ 2005ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 571 of 844

خطبات مسرور (جلد 3۔ 2005ء) — Page 571

خطبات مسرور جلد سوم 571 (37) خطبہ جمعہ 23 ستمبر 2005ء آنحضرت صلی اللہ علیم اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے صحابہ کی مالی قربانی کی شاندار مثالیں جماعت احمد یہ ناروے کو مسجد کی تعمیر کے لئے تحریک خطبه جمعه فرموده 23 ستمبر 2005ء بمقام اوسلو۔(ناروے) تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے درج ذیل آیات قرآنیہ کی تلاوت کی :۔پھر فرمایا:۔لَن تَنالُوا الْبِرَّ حَتَّى تُنْفِقُوا مِمَّا تُحِبُّونَ وَمَا تُنْفِقُوا مِنْ شَيْءٍ فَإِنَّ اللَّهَ بِهِ عَلِيمٌ (آل عمران : 93) اس آیت کا ترجمہ ہے کہ تم کامل نیکی ہر گز نہیں پاسکتے جب تک کہ اپنی پسندیدہ اشیاء میں سے خدا کے لئے خرچ نہ کرو۔اور جو کوئی بھی چیز تم خرچ کرو، اللہ اسے یقیناً خوب جانتا ہے۔اللہ تعالیٰ کی راہ میں خرچ کرنا اللہ تعالیٰ کے بنیادی حکموں میں سے ایک حکم ہے۔قرآن کریم کے شروع میں ہی اللہ تعالیٰ نے نماز کے حکم کے ساتھ ہی مالی قربانی کے بارے میں بھی فرما دیا جیسا کہ فرمایا وَيُقِيمُونَ الصَّلوةَ وَمِمَّا رَزَقْنَهُمْ يُنْفِقُون ﴾ (البقرة: 4) نماز کو قائم کرتے