خطبات مسرور (جلد 3۔ 2005ء) — Page 570
خطبات مسرور جلد سوم کی کوشش کرنی ہے۔570 خطبہ جمعہ 16 ستمبر 2005ء حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا ہے کہ جلسہ کوئی دنیاوی میلہ نہیں ہے۔اس لئے یہ نہ ہو کہ آپ لوگ جو مختلف جگہوں سے آئے ہوئے ہیں، مختلف ملکوں سے آئے ہوئے ہیں۔بعض واقف کافی دیر بعد ایک دوسرے کو ملے ہوں گے کہ اپنی محفلیں جما کر چھوٹی چھوٹی ٹولیوں میں باتیں کرتے رہیں اور جلسے سے فائدہ نہ اٹھا ئیں۔بلکہ جلسے سے ہر ایک کو جو شامل ہونے والا ہے بھر پور فائدہ اٹھانے کی کوشش کرنی چاہئے اور جب بھر پور فائدہ اٹھائیں گے تو تبھی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی دعاؤں کے وارث بھی بنیں گے۔اللہ کرے کہ آپ سب اس جلسے کی برکات سے فیض حاصل کرنے والے ہوں۔(آمین)