خطبات مسرور (جلد 3۔ 2005ء) — Page 543
خطبات مسرور جلد سوم 543 (35) خطبہ جمعہ 9 ستمبر 2005ء نفس کے جہاد کے تقاضے اعمال صالحہ کی بجا آوری اور اغویات سے اجتناب خطبہ جمعہ فرمودہ 9 ستمبر 2005ء بمقام مسجد نصرت جہاں۔کوپن ہیگن (ڈنمارک) تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے درج ذیل آیت قرآنی کی تلاوت کی :۔يَايُّهَا الَّذِينَ آمَنُوْا هَلْ اَدُلُكُمْ عَلَى تِجَارَةٍ تُنْجِيْكُمْ مِنْ عَذَابٍ ليْهِ تُؤْمِنُوْنَ بِاللهِ وَرَسُولِهِ وَ تُجَاهِدُونَ فِي سَبِيْلِ اللَّهِ بِأَمْوَالِكُمْ وَأَنْفُسِكُمْ ذَلِكُمْ خَيْرٌ لَكُمْ إِنْ كُنْتُمْ تَعْلَمُونَ ) پھر فرمایا:۔(الصف:11،12) آپ میں سے جو یہاں اس ملک میں آباد ہیں، بہت سے ایسے ہیں بلکہ شاید چند ایک کے سوا اکثریت ایسوں کی ہے جن کے باپ دادا کو، بزرگوں کو، اللہ تعالیٰ نے احمدیت قبول کرنے کی توفیق عطا فرمائی۔ان کی نیکیوں کے سبب، ان کو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو ماننے کی توفیق عطا فرمائی۔یہ انبیاء پر ایمان اور اللہ تعالیٰ کے حکموں پر عمل کرنا بھی اللہ تعالیٰ کے فضل سے ہوتا ہے۔اللہ تعالیٰ کفر کی حالت میں بھی کی گئی نیکیوں کو کبھی ضائع نہیں کرتا اور ان کا بدلہ دیتا ہے۔کہتے ہیں ایک بوڑھا جو آگ کو پوجنے والا تھا، شدید بارش کے دنوں میں ایک دفعہ جبکہ