خطبات مسرور (جلد 3۔ 2005ء) — Page 542
خطبات مسرور جلد سوم 542 خطبہ جمعہ 2 ستمبر 2005ء پس یہ ہے اس تعلیم کا خلاصہ جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ہمیں دی ہے۔اللہ تعالیٰ سب کو توفیق دے کہ ہم حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی ان توقعات پر پورا اترنے والے ہوں۔أَبْنَاءُ السَّمَاءِ بننے والے ہوں نہ کہ ابْنَاءُ الأرض - عرش سے ہمارا تعلق ہو۔عرش سے تعلق جوڑنے والے ہوں نہ کہ دنیا داری میں پڑ کر جھوٹی اناؤں کی نظر ہو کر دنیا کے بندے بن جائیں۔جیسا کہ میں نے پہلے بھی کہا تھا، ہر ایک اپنا اپنا جائزہ لے کہ کس حد تک ہم ان پر برائیوں سے بچنے والے ہیں یا بچنے کی کوشش کرتے ہیں۔ہمیشہ اللہ تعالیٰ کے فضل مانگتے ہوئے اپنے آپ کو اور اپنی اولا دکو زمانے کے امام کی جماعت سے چمٹائے رکھیں کہ اس میں ہی ہماری بقا ہے۔اس میں ہی ہماری بھلائی ہے۔اسی سے ہمیں دنیا و آخرت کے فائدے حاصل ہونے ہیں اور اللہ تعالیٰ کی رضا حاصل ہونی ہے۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے۔