خطبات مسرور (جلد 3۔ 2005ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 471 of 844

خطبات مسرور (جلد 3۔ 2005ء) — Page 471

خطبات مسرور جلد سوم 471 خطبه جمعه 5 راگست 2005 ء تھے۔میں نے ان سے پوچھا کہ دوسری جگہ جلسہ ہونے کی وجہ سے بعض کمیاں رہ گئی ہوں گی ، آپ کو تکلیف ہوئی ہوگی۔تو ان کا یہ کہنا تھا کہ اس سے اچھا انتظام ہو ہی نہیں سکتا تھا۔تو اللہ تعالیٰ اس طرح پردہ پوشی فرماتا ہے۔پس اس بات کو آپ میں مزید بہتری اور شکر گزاری پیدا کرنے کا باعث بننا چاہئے۔اللہ تعالیٰ نے جن انعاموں سے آپ کو نوازا ہے اس کا مزید اظہار ہونا چاہئے۔اعمال صالحہ بجالانے کی طرف مزید توجہ پیدا ہونی چاہئے تا کہ اللہ تعالیٰ اس شکر گزاری کے عمل کی وجہ سے مزید فضلوں کے راستے آپ کے لئے کھولے۔اسی طرح جلسہ سننے والوں کو بھی میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ آپ کو بھی شکر گزاری کے جذبات سے بھرا ہوا ہونا چاہئے۔وہ جو یہاں آکر جلسہ میں شامل ہوئے ان کو اس بات پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرنا چاہئے کہ اس نے توفیق دی کہ آپ لوگ براہ راست یہاں آ سکے اور جلسہ سن سکے۔جو دنیا کے مختلف ملکوں میں بیٹھ کر جلسہ سن رہے تھے کئی جگہوں سے معلوم ہوا ہے کہ ایم ٹی اے کے ذریعہ سے ہمیں یوں لگ رہا تھا کہ ہم بھی وہیں موجود ہیں۔تو بہر حال جو دور بیٹھ کر جلسہ سنتے رہے ان کو بھی خدا تعالیٰ کا شکر ادا کرنا چاہئے کہ اللہ تعالیٰ نے جماعت کی انتہائی عاجزانہ قربانیوں کو قبول کرتے ہوئے MTA جیسی نعمت سے ہمیں نوازا ہے جس سے دنیا کا ہر احمدی دور بیٹھے ہوئے جلسوں میں شامل ہو جاتا ہے۔پس تمام جماعت کو جلسوں کو سننے کی وجہ سے جو جلسہ کے چند دنوں میں اپنے اندر پاک تبدیلیاں پیدا ہوتی ہوئی محسوس ہوئی ہیں یا بعض نیک اعمال بجالانے کی طرف توجہ ہوئی ہے، اس کی توفیق ملی ہے ، جیسا کہ لوگ زبانی اور خطوط میں بھی اظہار کرتے ہیں ، اب ہر ایک کا یہ کام ہے کہ شکرانے کے طور پر اور اس شکر گزاری کے اظہار کے طور پر ان پاک تبدیلیوں کو اپنی زندگی کا حصہ بنالیں اور جب آپ اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے ان تبدیلیوں میں دوام حاصل کرنے کی کوشش کریں گے اور ان کو مستقل اپنی زندگی کا حصہ بنانے کی کوشش کریں گے تو پھر خدا تعالیٰ کے فضلوں کے مزید دروازے کھلتے چلے جائیں گے۔پس جہاں میں تمام مہمانوں کا ان کے بھر پور تعاون کی وجہ سے شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔بہت سی باتیں انہوں نے برداشت کیں اور انتظامیہ اور کارکنوں سے تعاون کیا اور انتظامیہ کوکسی