خطبات مسرور (جلد 3۔ 2005ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 444 of 844

خطبات مسرور (جلد 3۔ 2005ء) — Page 444

خطبات مسرور جلد سوم 444 خطبہ جمعہ 22 جولائی 2005ء ٹھہرے ہوتے ہیں اگر ان کو وقت ہو کہ اتنا لمبا عرصہ مہمان نوازی نہیں کر سکتے تو ان کو چاہئے کہ جماعتی انتظام کے تحت پھر ان کو جماعت کے سپرد کر دیں تا کہ پندرہ دن تک مہمان نوازی کی جا سکے۔امید ہے انشاء اللہ تعالیٰ ہمیشہ کی طرح تمام کارکنان جلسے کے انتظامات میں پوری دلچسپی سے حصہ لیں گے۔اور مہمانوں کے حق بھی ادا کریں گے۔اور جیسا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ حسن ظن ہے۔یہ حسن ظن ہمیشہ جماعت کے کارکنان کا ایک نشان بنا رہے گا۔اس دفعہ کیونکہ جلسہ کہیں اور ہونا ہے ، دو جگہ کی تقسیم کی وجہ سے کچھ مہمان ایک جگہ ٹھہریں گے کچھ مهمان دوسری جگہ ٹھہریں گے۔بعض شعبوں پر زیادہ ذمہ داریاں پڑ جائیں گی تو اس لئے بھی اپنے آپ کو ، کارکنوں کو ذہنی طور پر تیار کرنا چاہئے کہ اس دفعہ ڈیوٹیاں زیادہ توجہ سے دینی ہوں گی۔اور ہوسکتا ہے زیادہ وقت کے لئے دینی پڑیں۔اللہ تعالیٰ سب کو توفیق دے کہ ہم خدا تعالیٰ کی خاطر آنے والے ان مہمانوں کی صحیح طرح مهمان نوازی کر سکیں۔اللہ سب کو توفیق دے۔