خطبات مسرور (جلد 3۔ 2005ء) — Page 445
خطبات مسرور جلد سوم 445 (29) خطبہ جمعہ 29 جولائی 2005ء مہمانوں کے حقوق وفرائض جلسہ سالانہ برطانیہ کے مہمانوں کے لئے نہایت اہم ہدایات خطبہ جمعہ فرمودہ 29 جولائی 2005ء بمقام رشمورا میر بینا۔برطانیہ سر تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔آج شام کو انشاء اللہ تعالیٰ با قاعدہ جلسہ کے افتتاح کے ساتھ جماعت احمدیہ۔U۔K کا جلسہ سالانہ شروع ہو رہا ہے۔لیکن جلسے کی رونق ، اس کے کام، مہمانوں کی آمد اور گہما گہمی تو اللہ تعالیٰ کے فضل سے گزشتہ کئی دنوں سے شروع ہے۔اسی طرح جلسے کی تیاریاں بھی ہورہی تھیں، اس نئے علاقے میں کافی کام تھا اور یہاں مقامی جماعت کی کافی گہما گہمی تھی۔گزشتہ خطبے میں اسوہ رسول صلی اللہ کی روشنی میں میں نے میزبانوں کو ، مہمان نوازی کرنے والوں کو ، مہمانوں کی خدمت کرنے والوں کو مہمان نوازی کی طرف توجہ دلائی تھی۔آج کے خطبے میں میں مہمانوں کو بعض باتوں کی طرف توجہ دلانا چاہتا ہوں۔مہمانوں کی بھی کچھ ذمہ داریاں ہیں جن کو اگر مہمان اچھی طرح ادا کریں تو معاشرے میں مزید نکھار پیدا ہوتا ہے، آپس کے تعلقات مزید نکھرتے ہیں۔پس جہاں مومن کو یہ حکم ہے کہ مہمان کا خیال رکھو، اُس کو اُس کا حق دو، وہاں مہمانوں کو بھی ہدایات دی گئی ہیں کہ تم نے اپنے مہمان ہونے کے حقوق کس طرح استعمال کرنے ہیں اور فرائض کس طرح ادا کرنے ہیں۔تم نے مہمان بن کر گھر میں کس طرح جانا ہے، کب جانا ہے اور مقصد پورا کرنے کے بعد ، کام پورا ہو جائے تو پھر واپس آ جانا