خطبات مسرور (جلد 3۔ 2005ء) — Page 414
خطبات مسرور جلد سوم 414 خطبہ جمعہ 8 جولائی 2005ء اب تعداد میں بھی کافی اضافہ ہو چکا ہے یہاں کی جماعت میں۔تو اس نسبت سے بلکہ اس سے بڑھ کر قربانیوں میں بھی اضافہ ہونا چاہئے۔اللہ تعالیٰ آپ کی مدد فرمائے۔جیسا کہ میں پہلے کہہ چکا ہوں کہ جلسے میں صرف ہیں دن رہ گئے ہیں۔جلسے کی ایک بہت اہم چیز اس کے کامیاب انعقاد کے لئے اور انتظامات کے لئے دعائیں ہر ایک کو کرنی چاہئیں۔وہ ابھی سے شروع کر دیں، کہ اللہ تعالیٰ ہر کی ، خامی اور کمزوری کو دور فرمائے۔کیونکہ اللہ تعالیٰ ہی ہے جو اپنے فضل سے ان کمیوں کو دور کر سکتا ہے۔نئی جگہ ہے بہت ساری کمیاں نظر آ رہی ہیں اور جب موقع آئے گا تو مزید ابھریں گی۔اس لئے پر دہ پوشی بھی فرمائے اور جس حد تک جو سہولت میسر ہو سکتی ہے اس میں مدد فرمائے۔اس دفعہ یہ اندازہ بھی ہو جائے گا کہ عارضی انتظام کے تحت ہم یہ جلسے کے انتظامات کر سکتے ہیں کہ نہیں۔گو جرمنی میں کینیڈ اوغیرہ میں بھی جلسہ کرائے کی جگہ پر ہوتا ہے۔لیکن وہاں بعض انتظامات کی سہولتیں بھی ہیں جو ان کو میسر ہیں۔ہال ہیں اور انفراسٹرکچر سارا موجود ہے جو یہاں اس جگہ پر اس گراؤنڈ میں نہیں ہے۔اس لئے وقتیں بہر حال پیدا ہوں گی اور اس لئے میں کہہ رہا ہوں خاص طور پر دعا کریں۔اللہ تعالیٰ ان کو اپنے فضل سے دور فرمائے۔اس جلسے سے یہ بھی پتہ لگ جائے گا کہ آئندہ آپ کے لئے مستقل انتظام کتنا ضروری ہے۔اور اگر یہ عارضی انتظام ہی چلنا ہے تو کتنا عرصہ اسے چلنے دیا جائے۔لیکن میرا خیال یہ ہے کہ ہمیں اپنی مستقل جگہ کا انتظام کرنا ہی پڑے گا۔یہ عارضی انتظام بہت مشکل ہوں گے۔اس کے لئے بھی بہت زیادہ دعا کریں۔اللہ تعالیٰ مدد فرمائے اور اس کے لئے اگر جیسا کہ میں نے پہلے کہا ہے کہ مالی قربانی کی ضرورت پڑی تو آپ کی تو فیقوں کو بھی بڑھائے۔اللہ تعالیٰ آپ کو بھی اور دنیا میں ہر جگہ ہر احمدی کو بھی نیکیوں میں آگے بڑھنے اور اللہ تعالیٰ کی رضا حاصل کرنے کی کوشش کرنے والا بنائے تا کہ اللہ تعالیٰ ہمیشہ اپنی ہدایت کے راستوں پر ہمیں چلاتا رہے۔آمین۔