خطبات مسرور (جلد 3۔ 2005ء) — Page 355
خطبات مسرور جلد سوم 355 (23) خطبہ جمعہ 17 / جون 2005ء مساجد کی تعمیر اور ہماری ذمہ داریاں کیلگری (کینیڈا) میں جماعت احمدیہ کی مسجد - کی خطبه جمعه فرموده 17 جون 2005 ء بمقام کیلگری،کینیڈا۔تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے درج ذیل آیت قرآنی کی تلاوت کی :۔وَ اَنَّ الْمَسْجِدَ لِلهِ فَلَا تَدْعُوا مَعَ اللَّهِ أَحَدًان (الجن (19) پھر فرمایا:۔اس آیت کا ترجمہ ہے یقیناً مسجدیں اللہ ہی کے لئے ہیں۔پس اللہ کے ساتھ کسی کو نہ پکارو۔یہ ہے وہ تعلیم جس پر عمل کرتے ہوئے جماعت احمد یہ اپنی مساجد کی تعمیر کرتی ہے اور اس میں عبادت کے لئے جاتی ہے۔ہماری مساجد اللہ تعالیٰ کی وحدانیت کا ایک نشان ہوتی ہیں۔اور ہونی چاہئیں اور اسی تعلیم پر عمل کرتے ہوئے ایک لمبے عرصے کے بعد اللہ تعالیٰ کے فضل سے کل آپ کو، کیلگری جماعت کو ، اپنی مسجد بنانے کی اللہ تو فیق عطا فرما رہا ہے۔انشاء اللہ کل بنیاد رکھی جائے گی۔اللہ کرے کہ آپ کو اس مسجد کی جلد سے جلد تکمیل کی بھی توفیق عطا ہو۔اور اللہ کرے جن لوگوں نے اس مسجد کی تعمیر میں حصہ لینے کے لئے وعدے کئے ہوئے ہیں وہ جلد ان وعدوں کو پورا کرسکیں اور جنہوں نے حصہ نہیں لیا وہ جلد اس میں حصہ لینے کی توفیق پائیں۔اللہ کرے کہ اس مسجد کی تعمیران تمام دعاؤں سے حصہ لینے والی ہو اور اس کی تعمیر میں حصہ لینے والے اور اس میں نمازیں پڑھنے والے بھی ان تمام دعاؤں کے وارث ہوں جو حضرت ابراہیم علیہ السلام اور حضرت اسماعیل