خطبات مسرور (جلد 3۔ 2005ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 354 of 844

خطبات مسرور (جلد 3۔ 2005ء) — Page 354

خطبات مسرور جلد سوم 354 خطبہ جمعہ 10 / جون 2005ء اور بدنفسی کا نمونہ ہے۔جو شخص ہماری جماعت میں غربت اور نیکی اور پرہیز گاری اور حلم اور نرم زبانی اور نیک مزاجی اور نیکی چلنی کے ساتھ رہ نہیں سکتا وہ جلد ہم سے جُدا ہو جائے کیونکہ ہمارا خدا نہیں چاہتا کہ ایسا شخص ہم میں رہے اور یقین وہ بدبختی میں مرے گا کیونکہ اس نے نیک راہ کو اختیار نہ کیا۔سو تم ہوشیار ہو جاؤ اور واقعی نیک دل اور غریب مزاج اور راستباز بن جاؤ۔تم پنجوقتہ نماز اور اخلاقی حالت سے شناخت کئے جاؤ گے۔اور جس میں بدی کا بیج ہے وہ اس نصیحت پر قائم نہیں رہ سکے گا۔(اشتہار مورخہ 29 مئی 1898ء مجموعه اشتہارات جلد نمبر 3 صفحه 46تا 48) اللہ تعالیٰ ہم سب کو توفیق دے کہ ہم اس معیار پر پہنچ سکیں جس پر حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ہمیں لانا چاہتے ہیں۔اللہ تعالیٰ ہمیں توفیق دے کہ آپ کے مشن کو آگے بڑھانے والے ہوں تا کہ تمام دنیا پر اسلام کا جھنڈا لہرا سکیں۔ہمارا کوئی فعل ایسا نہ ہو جس سے آپ نے بیزاری کا اظہار کیا ہے۔بلکہ ہمارا ہر قول اور ہر فعل ایسا ہو جو ہمیں آپ کی دعاؤں کا وارث بنائے۔