خطبات مسرور (جلد 2۔ 2004ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 821 of 1036

خطبات مسرور (جلد 2۔ 2004ء) — Page 821

821 $2004 خطبات مسرور نماز کا بھی خیال رہے گا اور نمازیں وقت پر پڑھو گے اور جب نمازیں وقت پر پڑھو گے تو شیطان سے بھی بچتے رہو گے اور برائیوں سے بھی بچتے رہو گے۔جیسا کہ فرماتا ہے کہ ﴿إِنَّ الصَّلوةَ تَنْهى عَنِ الْفَحْشَاءِ وَالْمُنْكَرِ﴾ (العنکبوت: 46) نما ز نا پسندیدہ اور بری باتوں سے روکتی رہتی ہے اور اس وجہ سے پھر جنت سے نکلنے کی بجائے ، جنت میں داخل ہونے والے بن جاؤ گے۔اور جو انذار ہے اس دن کا اس دن سے بچ جاؤ گے، برائیوں سے بچ جاؤ گے۔تو عبادت کرنے کا ایک تو اللہ تعالیٰ نے حکم فرمایا پھر شیطان سے بچنے کے لئے عبادت کرو جمعے کا خاص خیال رکھو اور پھر عبادت کے آگے کچھ طریقے بھی آنحضرت ﷺ نے ہمیں بتائے ہیں۔اب ہر کوئی ہم میں سے یہ جانتا ہے کہ خدا تعالیٰ تک پہنچنے کا راستہ صرف اور صرف آنحضرت ﷺ کے واسطہ سے ہی ہے۔اس وقت اگر کوئی زندہ مذہب ہے تو اسلام ہے۔اس وقت اگر کوئی مذہب بندے کا خدا سے براہ راست تعلق پیدا کرسکتا ہے تو وہ اسلام ہے۔لیکن یہ براہ راست اس طرح ہے کہ وہ آنحضرت ﷺ کوذ ریعہ بنائے۔جو آپ کی پیروی نہیں کرتا وہ خدا تک نہیں پہنچ سکتا۔جو آپ پر درود نہیں بھیجتا اس کی دعائیں بھی وہ قبولیت کا درجہ نہیں پاتیں۔اس لئے ہمیں حکم ہے کہ آنحضرت ﷺ پر درود بھیجتے رہو۔اور اس ذریعے سے خدا کا قرب پانے والے بن جاؤ لیکن جمعہ کے دن اس درود کی بھی ایک خاص اہمیت ہے۔الله ایک روایت میں آتا ہے کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا کہ: دنوں میں سے بہترین دن جمعہ کا دن ہے اس دن مجھ پر بہت زیادہ درود بھیجا کرو کیونکہ اس دن تمہارا یہ درود میرے سامنے پیش کیا جاتا ہے۔(ابوداؤد كتاب الصلواة باب تفريع ابواب الجمعة) تو دیکھیں یہاں بھی جمعہ کی اہمیت درود کے حوالے سے بتائی گئی ہے اور درود آپ کے سامنے پیش کیا جاتا ہے۔اللہ تعالیٰ نے آپ کو شفاعت کا حق عطا فرمایا ہے۔پھر یہ جمعہ کا درود ہی ہے اگر ہم بھیجیں گے تو آپ کو پیش ہو کر ہمارے کھاتے میں جمع ہوتا چلا جائے گا۔بلکہ ہر وقت درود بھیجنا چاہئے اور جمعہ پر خاص طور پر۔تو یہ جمعہ کے دن کی اہمیت بتانے کے لئے ہے۔یہ کہیں نہیں کہا گیا کہ جمعۃ الوداع کے دن جو تم درود بھیجو گے وہ خاص طور پر میرے سامنے پیش ہوگا بلکہ ہر جمعہ کے دن جو درود ہے وہ پیش ہو گا۔یہ سب باتیں بتاتی ہیں کہ جمعتہ الوداع کی کوئی اپنی خاص اہمیت نہیں کوئی